تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار تیار
    پاکستان

    نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار تیار

    adminadminمئی 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبہ نے پاکستان کی پہلی ہائی برڈ فارمولا کار تیار کرلی۔

    کراچی میں نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ ہائی برڈ فارمولا کار کی تقریب رونمائی ہوئی، جس کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری تھے، ان کے علاوہ کموڈور توقیر احمد کمانڈنٹ پی این ای سی نسٹ نے بھی شرکت کی۔

    نسٹ کے طلبہ کی کار ایندھن کے ساتھ کار کی ایکسلریشن سے چارج ہوگی جس سے ماحول کا تحفظ ہوگا اور کار کو رفتار کے لیے اضافی طاقت ملے گی اور فارمولا کار جولائی میں عالمی مقابلے ایف ایس یو کے میں پیش کی جائے گی۔

    ٹیم لیڈ محمد عمر نے کہا کہ نسٹ کے طلبہ کی تیار کردہ ہائی برڈ فارمولا کار نسٹ اور پاکستان کانام دنیا میں روشن کرے گی، ٹیم نے دن رات محنت کی اور ایک سال کے عرصے میں راتوں کو جاگ کر کام کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کار نہیں بلکہ پاکستان میں انجینئرنگ کے شعبے میں ایک سنگ میل ہے، فخر ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دیگر جامعات اور اسکولوں میں بھی اس طرز کی گاڑیوں کے پراجیکٹس میں معاونت کررہے ہیں۔

    ٹیم لیڈ نے کہا کہ ہائی برڈ فارمولا کار اس سال برطانیہ میں ہونے والے طلبہ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لے گی۔

    نسٹ کے کمانڈنٹ کموڈور توقیر احمد نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی 6 دہائیوں کی درخشاں تاریخ کا حامل ہے، روایتی انجینئرنگ کے شعبوں کے ساتھ مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور نیول آرکیٹکچر میں بھی ڈگری دی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ طلبہ کی شخصیت نکھارنے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں کرائی جاتی ہیں اور اس وقت انسٹی ٹیوٹ کے طلبہ چار کاروں کے پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔

    کموڈور توقیر احمد کا کہنا تھا کہ یہ پہلی فارمولا کار ہے پاکستان کی جو ہائی برڈ پر چلے گی، اس کار کا ڈیزائن 2012 میں تیار کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر گورنر سندھ نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے نوجوان کی کاوش سے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرے گی، طلبہ کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سال میں ایک مرتبہ ہونے والے قومی ایوارڈز میں اس طرح کے طلبہ کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

    گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ پہلی ہائی برڈ فارمولا کار بنانے والی ٹیم کو گولڈ میڈل دیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعاطف رانا نے شاہین آفریدی کو پیدائشی کپتان قرار دے دیا
    Next Article مخصوص طبقے کو کلین چٹ دینے کے لئے نیا فرمائشی پروپیگنڈا تیار کیا جارہا ہے، فیصل واوڈا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.