تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عالمی برادری بھارتی قیادت کی جارحانہ بیان بازی کا نوٹس لے،دفترخارجہ
    پاکستان

    عالمی برادری بھارتی قیادت کی جارحانہ بیان بازی کا نوٹس لے،دفترخارجہ

    adminadminمئی 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: دفترخارجہ کی خاتون ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے بھارتی وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر اراکین کی طرف سے حال ہی میں پاکستان سے متعلق دیے گئے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابی مہم کے دوران مختلف ہندوستانی رہنماؤں کی طرف سے پاکستان مخالف بیان بازی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، جموں و کشمیر تنازع، انسداد دہشت گردی کی کوششوں، دو طرفہ تعلقات کی حالت اور جوہری صلاحیتوں سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ بیانات پاکستان کے ساتھ غیر ضروری بھارتی جنون کی عکاسی کرتے ہیں اور انتخابی فوائد کے لیے ہائپر نیشنلزم کا فائدہ اٹھانے کے ارادوں کا اظہار ہے۔

    ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی وزرا کی یہ بڑھتی ہوئی ملکی اور بین الاقوامی تنقید سے توجہ ہٹانے کی ایک مایوس کن کوشش کی بھی نشان دہی کرتے ہیں، بھارتی لیڈروں کی طرف سے دیے گئے بیانات لاپرواہی اور انتہا پسند ذہنیت کو بے نقاب کرتے ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ ذہنیت ہندوستان کی اپنی تزویراتی صلاحیت کا ذمہ دار بننے کی صلاحیت پر سوالیہ نشان ہے، پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت کا مقصد اپنی خودمختاری کا تحفظ اور اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی اپنے دفاع کے عزم کا واضح طور پر مظاہرہ کیا ہے اور اگر بھارت کی جانب سے کسی مہم جوئی کا انتخاب کیا گیا تو مستقبل میں بھی ایسا کرنے سے دریغ نہیں کرے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ صرف چند ماہ قبل، ہم نے پاکستانی سرزمین پر بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل کی مہم کی تفصیلات بے نقاب کی تھیں اور پاکستان کے اندر جارحانہ کارروائیوں کے لیے اپنی تیاری پر بھارت کا مسلسل زور جرم کا اعتراف ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے بارے میں اشتعال انگیز بیان بازی پر ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ تاریخی حقائق، قانونی اصول، زمینی حقائق بھارت کے بے بنیاد دعووں کی تردید کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادیں واضح طور پر اس کے حتمی تعین کے لیے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں رائے شماری کا حکم دیتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی رہنماؤں کا کوئی بھی بیان اس حقیقت کو نہیں بدل سکتا لہٰذا بھارت کو چاہیے کہ وہ تصورات میں الجھنے کے بجائے ان قراردادوں کو عملی جامہ پہنانے پر توجہ دے۔

    بھارتی سیاست دانوں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انتخابی فوائد کے لیے پاکستان کو اپنی ملکی سیاست میں گھسیٹنا بند کریں، حساس اسٹریٹجک معاملات کو انتہائی احتیاط کے ساتھ نمٹائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی قیادت کی جارحانہ بیان بازی کا نوٹس لے، یہ بیانات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ جنوبی ایشیا میں امن، ترقی اور خوش حالی کے وژن کو جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کے پرامن حل اور تصادم سے تعاون کی طرف تبدیلی کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسیکیورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک ، میجر شہید
    Next Article عاطف رانا نے شاہین آفریدی کو پیدائشی کپتان قرار دے دیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.