راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نےبلوچستان کے ضلع ژوب سمبازہ میں انٹیلی جنس پرمبنی آپریشن کیا تین دہشت گرد مارے گئے واقعہ میں پاک فوج کے میجر بابر خان جام شہید ہو گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے میجر بابر خان جام شہادت نوش کر گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید میجر بابر خان کی عمر 33 سال اورضلع میانوالی کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔