اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسمبلیوں کی اضافی مخصوص نشستیں معطل کر دیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اضافی مخصوص نشستیں معطل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 8 خواتین ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سے قومی اسمبلی کی 11 خواتین ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی سے 21 مخصوص خواتین ارکان جبکہ اقلیتوں کے 4 ارکان کو بھی معطل کیا گیا ہے۔یہ مخصوص نشستیں اضافی طور پر ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں میں تقسیم کی گئی تھیں۔