اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا، شہباز شریف نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد میاں نواز شریف کو ارسال کر دیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 28 مئی کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے جس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔
پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آئین کی شق 15کے تحت بلایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شہبازشریف حکومتی عہدہ ہونے کے باعث پارٹی کو وقت نہ دینے پر صدارت سے مستعفی ہوئے۔