تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، بجلی اور آٹا سستا
    پاکستان

    آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، بجلی اور آٹا سستا

    adminadminمئی 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کو 23 ارب روپے کا خصوصی مالیاتی پیکیج دیدیا گیا، حکومت آزاد کشمیر یہ رقم آٹے اور بجلی کی سبسڈی پر خرچ کرے گی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نےکہا کہ گزشتہ چار روز سے آزاد کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری تھا، سستی بجلی کے مطالبے پر کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا، عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں، آج آٹا اور بجلی سستی ہو گئی ہے۔

    چودھری انوار الحق نے کہا کہ محکمہ خوراک اور برقیات حکومت آزاد جموں و کشمیر نے سستے آٹے اور سستی بجلی کے حوالے سے دو الگ الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے ہیں، معاملات کو حل کرنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ محکمہ خوراک آزاد کشمیر کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 3100 روپے میں ملنے والا 40 کلو گرام آٹا اب 2000 روپے میں فروخت ہو گا، نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹا 20 کلو کا تھیلا ایک ہزار روپے میں ملے گا۔

    چودھری انوار الحق نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں کو یہ آٹا محکمہ خوراک کے سیل ڈپو اور رجسٹرڈ ڈیلرز کے پاس ملے گا، حکومت آزاد جموں و کشمیر اس سے قبل بھی سالانہ 15 ارب روپے آٹے پر سبسڈی دیتی تھی جو اب نئے آٹے کے نرخ سامنے کے بعد تیس ارب روپے ہوگی۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے محکمہ برقیات نے بھی بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے نئے ٹیرف کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اب آزاد جموں و کشمیر میں گھریلو صارفین 1 سے 100 یونٹ بجلی فی یونٹ تین روپے 100 سے 300 تک پانچ روپے اور 300 سے زائد یونٹ فی یونٹ 6 روپے کے حساب سے بل ادا کریں گے۔

    چودھری انوار الحق نے کہا کہ کمرشل صارفین کے لئے 1 سے 300 یونٹ تک بجلی فی یونٹ 10 روپے اور 300 سے زائد یونٹ کا ٹیرف فی یونٹ 15 روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی زندگی قربان کرنے سے کوئی چیز مقدس نہیں،آرمی چیف
    Next Article نیب نے ن لیگ کے گزشتہ دور حکومت میں گندم اور آٹا سکینڈل کی تحقیقات بند کر دیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.