تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش ، آج ہنگامی اجلاس طلب
    پاکستان

    وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش ، آج ہنگامی اجلاس طلب

    adminadminمئی 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاجس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج سے آزاد کشمیر میں پیدا صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے معاملے پر اعلی سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، وزیر توانائی، وزیر فوڈ سیکیورٹی بھی شرکت کریں گے اور اجلاس میں وزیراعظم کو آزاد کشمیر کے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی، عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج سے آزاد کشمیر میں پیدا صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اس کے علاوہ وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارٹی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

    ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے رابطہ کرکے انہیں بھی اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے معاملے کے حل ہونے کی امید ظاہر کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ تمام جماعتوں پر زور دیتا ہوں کہ مطالبات کے حل کے لیے پرامن طریقہ کار کا سہارا لیں، انہوں نے کہا تھا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قطعاً برداشت نہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے افراتفری کی صورتحال میں کچھ عناصر سیاسی پوائنٹ اسکونگ کرنے میں جلدی کرتے ہیں۔ ڈائیلاگ ، بحث ومباحثہ اور پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہے، امید ہے کہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

    وزیرا عظم نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے تمام عہدیداروں کو بھی ایکشن کمیٹی کے رہنماو?ں سے بات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleحیدرآباد میں مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،5 افراد جاں بحق ، 10 زخمی
    Next Article آزاد کشمیر میں بجلی بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے بدستور جاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.