تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بارہ مئی ایک المناک دن،ایسے سانحات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو
    پاکستان

    بارہ مئی ایک المناک دن،ایسے سانحات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو

    adminadminمئی 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا کہ 12 مئی جیسے ماضی کے سانحات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔نفرت، تقسیم اور تشدد کی جگہ ایک روشن و خوشحال پاکستان کی طرف جانے والے راستے کو اپنانا ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 12 مئی کی برسی پر جیالوں اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    چیئرمین پی پی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 12 مئی ایک المناک دن، ہمیں کشیدگی اور تشدد کی سیاست کے برے نتائج کی جانب توجہ مبذول کراتا ہے، شہداء کی جمہوریت سے غیرمتزلزل وابستگی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ان کی انتھک کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ 12 مئی جیسے ماضی کے سانحات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، تاریخ اس طرح کے کاموں میں ملوث کرداروں کا باقاعدہ محاسبہ کرتی ہے، آنے والی نسلوں کیلئے سبق ہوتا ہے، تمام سیاسی سٹیک ہولڈرز ہم آہنگی اور مفاہمت کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے متحد ہو جائیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نفرت، تقسیم اور تشدد کی سیاست کو دفن کرنے کی ضرورت ہے، نفرت، تقسیم اور تشدد کی جگہ ایک روشن و خوشحال پاکستان کی طرف جانے والے راستے کو اپنانا ہوگا۔

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئیے 12 مئی کو اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔

    یاد رہے کہ 12 مئی 2007 کو وکلاء تحریک اپنے عروج پر تھی کہ اُس وقت کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سندھ ہائی کورٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی آرہے تھے کہ اس موقع پر شہر کو خون سے نہلا دیا گیا۔

    معزول چیف جسٹس کی کراچی آمد پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان استقبال کیلئے نکلے اور کئی مقامات پر اُس وقت کی حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں میں مسلح تصادم شروع ہوا، شہر کی شاہراہوں پر اسلحے کا آزادانہ استعمال دیکھنے میں آیا اور خون ریزی میں وکلاء سمیت 48 افراد شہر کی سڑکوں پر دن دہاڑے قتل کردیے گئے تھے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس معطل ،بازار بند،رینجرز طلب
    Next Article آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے مختلف امور پر بریفنگ مانگ لی
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.