تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس معطل ،بازار بند،رینجرز طلب
    پاکستان

    آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس معطل ،بازار بند،رینجرز طلب

    adminadminمئی 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مظفر آباد: آزاد کشمیر میں 10 نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پرعملدرآمد کیلئے ہڑتال تیسرے روزبھی جاری ہے جس سے نظام زندگی ٹھپ ہوکررہ گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹ ،دکانیں، بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔

    عوامی ایکشن کمیٹی کا میرپور،بھمبراور کوٹلی سے دارالحکومت مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ دوسرےروز بھی جاری ہے۔ تمام قافلے حکومت کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں عبورکر کے پونچھ کی حدود میں داخل ہوگئے۔ جرائی کے مقام پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

    مظاہرین کے پتھراؤ سے اے ایس پی میرپور خاور علی اور تحصیلدار ڈڈیال سردار رضوان لطیف زخمی ہوگئے۔ مظفرآباد سمیت تمام اضلاع میں کشیدگی برقرار ہے۔

    میرپورڈویژن سمیت آزاد کشمیر بھرمیں انٹرنیٹ سروس رات گئے سے متاثر ہے جس سے شہریوں کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کیلئے حکومت آزادکشمیر نے رینجرز طلب کر لی۔ قانون سازاسمبلی،سپریم کورٹ،ہائی کورٹ اوراہم سرکاری املاک کی حفاظت کیلئے فوری طور پر رینجرز ذمہ داریاں سنبھالے گی۔ گزشتہ روز پولیس سے مظاہرین کے تصادم کے بعد حکومت نے رینجرز طلبی کا فیصلہ کیا۔ رینجرز کی گاڑیاں کوہالہ پل سے آزادکشمیر کی حدود میں داخل ہو گئیں۔

    شہید سب انسپکٹر پولیس عدنان قریشی کی نماز جنازہ قائداعظم اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔ سب انسپکٹر عدنان قریشی احتجاج کے دوران سینے پرگولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی پہلے دن سے کوشش ہے شہریوں کو ریلیف دیا جائے، عوامی ایکشن کمیٹی سے جو معاہدہ ہوا تھا ہم خود کو اس کا پابند سمجھتے ہیں۔

    انہوں نےمزیدکہا کہ ہمارا پولیس افسر شہید ہوا حکومت نے یقینی بنایا کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو، جلاؤ گھیراؤ کے باوجود حکومت نے طاقت کا استعمال نہیں کیا اور تحمل کا مظاہرہ کیا، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ہمارا دشمن مکار ہے پبلک سیکورٹی ہماری ترجیح ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات سے قدم پیچھے نہیں ہٹایا، عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، بجلی اور آٹے میں ریلیف دینے کو تیار ہیں، ہمیں ترقیاتی فنڈز کی قربانی دینا ہوگی، جو مطالبات حکومت پاکستان سے منسلک ہیں انہیں وفاق کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پرسستی بجلی اورسستے آٹے کی فراہمی کیلئے احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین مہنگائی،بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اورناقص پالیسیوں کے خلاف مارچ کر رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر آصف زرداری کا آزاد کشمیر کی صورتحال کا نوٹس، اہم اجلاس طلب
    Next Article بارہ مئی ایک المناک دن،ایسے سانحات سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.