تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
    پاکستان

    شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو

    adminadminمئی 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) اپسیش سائنسز کے ڈائریکٹر محمد ایاز امین نے کہا ہے کہ گزشتہ 21 برسوں میں اب تک کا سب سے طاقتور ترین شمسی طوفان زمین سے ٹکرایا تاہم پاکستان میں کسی قسم کے تیکنیکی اثرات مشاہدے میں نہیں آئے۔عوام مقناطیسی طوفان کی وجہ سے انسانی صحت پر اثرات کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

    ڈائریکٹر اسپارکو اسپیس سائنسز محمد ایاز امین نے زمین سے ٹکرانے والے شمسی طوفان پر میڈیا کو بریفنگ کے دوران کہا کہ 10 مئی کو امریکا اور ملحقہ علاقوں میں رنگین روشنی دیکھی گئی، اس شمسی طوفان کے اثرات کو اٹلانٹا اور جنوبی افریقہ تک دیکھا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ مقناطیسی طوفان کے اثرات کی سپارکو میں نگرانی کی جا رہی ہے، اس روشنی کو ارورا کہتے ہیں، جو کمیونی کیشن آلات کو متاثر کرتا ہے، سپارکو نے جب اس کو ریکارڈ کیا تو اس کی شدت بہت اوپر جاچکی تھی۔

    محمد ایاز امین نے کہا کہ اس شمسی طوفان کے زیراثر خلائی اسٹیشنوں کے مدار میں موجود تنصیبات کے ساتھ پروازیں بھی متاثر ہوسکتی ہیں، مقناطیسی لہریں 16 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سپارکو میں 24 گھنٹے نگرانی کے آلات نصب کیے گئے ہیں، تمام اسٹیشنز سے ڈیٹا کراچی کے مرکز میں آرہا ہے، جس کا لمحہ بہ لمحہ تجزیہ جاری ہے۔

    ڈائریکٹر سپارکو اسپیس سائنسز کا کہنا تھا کہ چاند کے مدار میں موجود ہمارے سیٹلائٹ کی صحت اور معیار بہت بہتر ہے، جی فائیو کٹیگری کے مقناطیسی طوفان کی شدت انتہا پر جا کر کم ہو رہی ہے، اب تک پاکستان میں اس کے کوئی تکنیکی اثرات سامنے نہیں آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا محل وقوع ایسا ہے کہ خط استوا کے قریب ہونے کی وجہ سے اثرات کم ہیں، پاکستان تک پہنچتے پہنچتے مقناطیسی لہروں کے اثرات کم ہو جاتے ہیں، اسپیس ویدر کا اثر 100 کلومیٹر تک رہتا ہے، موسمی حالات کا اثر 10 کلو میٹر تک رہتا ہے۔

    انہوں نے عوام کو پیغام میں کہا کہ عوام مقناطیسی طوفان کی وجہ سے انسانی صحت پر اثرات کی افواہوں پر دھیان نہ دیں۔

    سپارکو حکام کے مطابق گزشتہ 21 برسوں میں اب تک کا سب سے طاقتور ترین شمسی طوفان تھا جو زمین سے ٹکرایا، جس کے سبب سیٹلائٹس اور پاور گرڈز میں خلل پیدا ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل 2003 میں آنے والے شمسی طوفان کے باعث سویڈن میں بلیک آؤٹ ہوگیا تھا جبکہ جنوبی افریقہ میں بجلی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا، موجودہ سولر سائیکل 25 درجے سے اوپر ہے لہٰذا شمسی سرگرمیوں کے متعدد شدید حالات پیدا ہو رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ناسا کے سیٹلائٹ ایڈوانس کمپوزیشن ایکسپلولر نے اس کی شدت کو جانچا ہے، جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ اسکیل جی 5 کا شدید جیو میگنیٹک طوفان آیا، اس نے شمالی اور جنوبی قطبوں پر اٹلانٹا کے عرض البلد تک پھیلے ہوئے ارورہ بنائے۔

    سپارکو حکام نے بتایا کہ یہ طوفان خلا اور زمین دونوں میں تکنیکی اثاثوں میں خلل کا باعث بنتے ہیں، متاثر ہونے والی ٹیکنالوجیز میں ہائی فریکونسی، کمیونیکیشن، سیٹلائٹ آپریشنز، نیوی گیشن، اسپیس آپریشنز، اونچے عرض بلد پر الیکٹرک گرڈ اسٹیشنز،کھمبے کے قریب پائپ لائنیں اور قطبی پروازیں شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگلے 48 سے 72 گھنٹوں تک حالات برقرار رہنے کا امکان ہے، شدت آہستہ آہستہ کم ہو سکتی ہے تاہم مذکورہ شعبوں کے لیے خلائی موسمی حالات پر مسلسل نظر رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ سپارکوکے ملتان اور اسلام آباد میں نصب زمینی بنیاد پر ڈھانچے کے نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً حقیقی وقت میں خلائی موسمی حالات کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکا میں ایک خاتون کی شادی میں ایک انوکھے بن بلائے مہمان نے شرکت
    Next Article بیرسٹرگوہر کا بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.