تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » حالیہ ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
    پاکستان

    حالیہ ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

    adminadminمئی 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: حالیہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ مہنگائی کی شرح 22.32 فی صد کی شرح پر آ گئی ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں تیزی آگئی ہے اور مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان برقرار رہا ہے۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں1.39 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ اس سے پچھلے ہفتے میں شرح میں ایک فیصد کمی ہوئی تھی۔

    سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح بھی24.37 فیصد سے کم ہوکر22.32 فیصد کی شرح پر آگئی ہے۔ حالیہ ہفتے کے دوران12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 13 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جب کہ 25اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
    ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا ہے۔ اس طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 25.88فیصد رہی ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں آلو کی قیمت میں 4.38فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں19.24فیصد، انڈوں کی قیمت میں4.73 فیصد،تازہ دودھ کی قیمت میں 0.41فیصد،بیف کی قیمت میں0.64 فیصد،دال چنا کی قیمت میں0.91 فیصد ، کوکنگ آئل کی قیمت میں 0.89فیصد اور ویجیٹیبل گھی کی قیمت میں 0.44فیصد اضافہ ہوا۔

    لہسن کی قیمتوں میں1.44فیصد،پیازکی قیمتوں میں19.22 فیصد،چکن کی قیمتوں میں18.83فیصد،چینی کی قیمتوں میں0.48 فیصد،سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.48فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں3.67 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں4فیصد،باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 0.75فیصد اور آگ جلانے والی لکٹری کی قیمتوں میں0.23 فیصد کمی ہوئی ہے۔

    اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں15.95فیصداضافہ ہوا۔

    اعداد وشمار کے مطابق 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں19.52فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح میں25.88فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 23.26فیصد رہی۔

    اعداد وشمار کے مطابق 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 19.99فیصدرہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
    Next Article اپوزیشن اتحاد کا آئین کی بحالی کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا فیصلہ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.