تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » شیر افضل مروت نے شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا
    سیاست

    شیر افضل مروت نے شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا

    adminadminمئی 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے اپنے لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، شبلی فراز اور عمر ایوب نے میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہونے دی، بطور احتجاج ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں۔مجھے اپنی ذات کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کچھ متنازع باتیں کروں گا کل بھی عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا جس پر سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ عمران خان آپ سے علیحدہ ملیں گے اور آج بھی جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملاقات نہیں کرائی، شبلی فراز اور عمر ایوب نے میری یہ ملاقات نہیں ہونے دی، شبلی فراز نے اس لیے کہ ن لیگ کہتی ہے اگر شیر افضل کو پی اے سی کا چئیرمین بنائیں گے تو ہمیں قبول نہیں ہے۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے اپنے لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں شبلی فراز نے عمران خان کو کہا ہے کہ سعودی سفیر نے کہا شیر افضل کو چئیرمین نہ بنائیں، مجھے اس ریس سے آوٴٹ سمجھیں مجھے چئیرمین نہ بنائیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ سے خیبر پختونخواہ تک اٹھایا گیا، یہ جماعت ایک مردہ گھوڑا بن چکی تھی سب لیڈروں کو ان کے حلقوں میں لے کرگیا، 8 فروری کو یہ آئے تو انھوں نے مجھے پیچھے کردیا، پارٹی میں ٹانگیں کھینچی گئیں، جس کا عمران خان کو بھی بتایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی ذات کی بے توقیری کسی صورت قبول نہیں، پولیٹیکل کمیٹی میں عمران خان نے اس معاملے کو کلئیر کیا، پولیٹیکل کمیٹی میں ووٹنگ کرائی گی مجھے نہیں بتایا گیا، پولیٹیکل کمیٹی نے ووٹنگ میرے خلاف کرادی، خالد لطیف کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا، یہ تذلیل کی گئی، جب سے خان اندر گیا ہے پہلی دفعہ ہوا ہے اندر جانے نہیں دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے یہ باتیں خان سے کرنا چاہتا تھا لیکن ملنے نہیں دیا گیا اب یہ باتیں میڈیا سے کررہا ہوں، اب وقت تھا پارٹی کو مظاہرے کرنے تھے، 23 مارچ کو میری ذمہ داری لگائی گی، پریڈ کی وجہ سے 30 مارچ کی تاریخ رکھی پھر 6 اپریل رکھی کہا گیا کہ 27 رمضان ہے۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے لاہور میں جلسہ رکھا اجازت نہیں ملی، ہم نے عید کے فوری بعد کہا احتجاج کریں گے مگر کوئی احتجاج نہیں ہورہا، خان احتجاج چاہتا ہے میں احتجاج چاہتا ہوں، میرے اوپر الزام لگا کہ خان کی جگہ لینا چاہتا ہوں، خان نے علی ظفر کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا، شبلی فراز نے کہا نہیں مجھے گرفتار نہیں کیا جائے گا مجھے اپوزیشن لیڈر بنائیں دوسری جانب عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کی ذمہ داریوں سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، اب شبلی فراز بڑے احتجاج کریں گے، خان اگر کہہ ایم این اے شپ سے استعفی دو تو ایک پل میں استعفی دیتا ہوں اس وقت میں بطور احتجاج ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں اور اب میں اس جیل اس وقت ا?وٴں گا جب عمران خان کہے گا۔

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سعودی سفیر کا پیغام عمران خان کو سچا دیا گیا یا جھوٹا دیا گیا سعودی سفیر نے بیان دیا یا نہیں مجھے یہ کمیٹی نہیں چاہیے، کسی کو حق نہیں دے سکتا میری بے عزتی کی جائے، کسی میں دم نہیں ہے کہ مجھے کچھ کہہ سکے، میں چاہتا ہوں کہ یہ لوگ پارٹی کو لیڈ کریں اب قیادت یہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ میں تو ایم این اے بھی نہیں بننا چاہتا تھا میں خان کے لیے نکلا تھا، میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں تھا مگر ہر معاملے پر عمران خان کو مس بریف کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleماہرہ خان نے بھی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کردی
    Next Article پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں کامیابی سے پہنچ گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.