اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ نے سی ڈی اے کا دورہ کیامحسن نقوی نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے 20 برس سے نان ڈویلپ سیکٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دورہ سی ڈی اے کے موقع پر تین گھنٹے تک طویل اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر داخلہ کا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے استقبال کیا۔محسن نقوی نے بڑے فیصلے کرتے ہوئے 20 برس سے نان ڈویلپ سیکٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے کا حکم دے دیا۔
محسن نقوی نے برس ہا برس سے رقم ادا کرنے کے باوجود پلاٹ حاصل نہ کرنے والوں کو جلد پلاٹ دینے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ پلاٹ کا جلد قبضہ دینے کی جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے، رقم دینے کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہ دینا شہریوں سے زیادتی ہے جو قطعاً قبول نہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد کی اراضی کا ریکارڈ ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا بھی حکم دیا، سی ڈی اے کو 6 ماہ میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے سی ڈی اے میں تیز رفتار ون ونڈو سسٹم بنے گا، اسلام آباد کے شہریوں کو سی ڈی اے بلا تاخیر خدمات کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ انتظار کی زحمت نہ ہو۔
وفاقی وزیرداخلہ نے شہریوں کے لئے زیادہ سے زیادہ خدمات آن لائن فراہم کرنے کا بھی حکم دے دیا، تین ماہ کے اندر سمارٹ ایپ فعال کرنے کا بھی حکم دیا، شہریوں کی سہولت کیلئے کال سینٹر کی سہولت کی دستیابی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس پر سائیکلنگ اور واکنگ ٹریکس بنانے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔