اسلام آباد: سینیٹ میں 6 آزاد سینیٹرز کی حکومتی یا اپوزیشن بینچز میں شمولیت کے معاملہ پر سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ میں آزاد بینچز پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا۔
سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور فیصل واوڈا حکومتی اور نہ ہی اپوزیشن بینچز میں شمولیت اختیار کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سینیٹ میں حکومتی بینچز پر براجمان ہوں گے۔
سینیٹر عبدالشکور خان اور سینیٹرنسیمہ احسان نے اپوزشن بینچز میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔