تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب اختیار کرنے پر خاموشی توڑ دی
    فن و فنکار

    گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب اختیار کرنے پر خاموشی توڑ دی

    adminadminمئی 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب چھوڑنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر ردعمل دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ہینڈل کی جانب سے راگنی کھنہ کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی جس میں دِکھایا گیا تھا کہ اداکارہ نے ہندو مذہب چھوڑ کر عیسائی مذہب قبول کرلیا ہے۔

    مذکورہ تصویر جعلی لگ رہی تھی لیکن اس کے باوجود ہندو انتہا پسند سوشل میڈیا صارفین نے راگنی کھنہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اُنہیں گھٹیا قرار دیا تھا۔

    سوشل میڈیا صارفین کے نفرت انگیز تبصروں سے تنگ آکر راگنی کھنہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مذہب تبدیل کرنے سے متعلق گردش کرتی تمام افواہوں کی تردید کی۔

    راگنی کھنہ نے کہا کہ میری پیدائش ہندو مذہب میں ہوئی لیکن میں تمام مذاہب پر یقین رکھتی ہوں، میرے نزدیک تمام مذاہب کی یکساں اہمیت ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ یہ افواہ پھیلانے والے انسٹاگرام ہینڈل نے میرے ساتھ مشترکہ پوسٹ میں تعاون کیا تھا، میں نے بھی پوسٹ دیکھے بغیر اُس کی درخواست قبول کرلی تھی، بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ پوسٹ میں مجھے گرجا گھر میں دکھایا گیا اور یہ تاثر دیا گیا ہے کہ میں نے عیسائی مذہب قبول کرلیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ جب یہ پوسٹ وائرل ہوگئی تو اُس انسٹاگرام ہینڈل نے میرا اکاؤنٹ اُس پوسٹ سے ہٹا دیا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ کون میرے خلاف یہ سازش کررہا ہے۔

    راگنی کھنہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کبھی بھی کچھ بھی ہوجاتا ہے، میں اپنے چاہنے والوں سے یہی کہنا چاہوں گی کہ ایسی من گھڑت افواہوں پر یقین نہ کریں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں مندر، چرچ اور درگاہ بھی جاتی ہوں، اگر کوئی مجھے عیسائی یا مسلمان کے طور پر دیکھتا ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا ہے۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں پیدائشی طور پر ہندو ہوں، مجھے اپنے مذہب سے پہلے سے زیادہ پیار ہے اور میں دوسرے مذاہب کا بھی احترام کرتی ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسعودی عرب کا اعلی سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا
    Next Article اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
    admin
    • Website

    Related Posts

    اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دے دیا

    اکتوبر 1, 2024

    عدنان صدیقی کو اسکول میں بہت مارتی تھی، عتیقہ اوڈھو

    ستمبر 29, 2024

    شادی کے لئے امریکی یا برطانوی مالدار شخص کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں،اقرا وسیم

    ستمبر 29, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.