اسلام آباد: سعودی عرب سے 50 افراد پر مشتمل اعلی سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا، جس میں 30 کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزرا مصدق ملک، جام کمال خان اور دیگر حکام نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا پرتپاک استقبال کیا۔
تجارتی وفد میں اہم شخصیات شامل ہیں جو پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا جائزہ لیں گی، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف شعبوں میں تجارتی تبادلہ ہو گا۔
سعودی تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 30 کمپنیوں کے سرمایہ کار شامل ہیں، جن کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسورسز سے ہے۔