تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » قطر امریکی دباوٴ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار
    امریکہ

    قطر امریکی دباوٴ پر حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پر تیار

    adminadminمئی 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکا نے حماس قیادت کو ملک سے نکالنے کے لیے قطر پر دباوٴ ڈالنا شروع کردیا جبکہ ٹائمز آف اسرائیل نے کہا ہے کہ قطری حکومت ایسا کرنے کے لئے تیار ہوگئی ہے۔

    غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا کی جانب سے قطر پر زور دیا جا رہا ہے کہ حماس اگر جنگ بندی کے لیے شرائط قبول نہیں کررہی تو اس کی قیادت کو ملک بدر کردیا جائے۔

    امریکی اخبار کی رپورٹ میں ایک عہدے دار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطری وزیراعظم کو پیغام پہنچایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا معاملہ طے نہ ہونے کی صورت میں حماس قیادت کو ملک سے بے دخل کردیا جائے۔

    اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے کا علم رکھنے والے 3 اہم امریکی عہدے داروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قطر کو یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ حماس اگر معاہدے پر رضامند نہ ہو تو قطر میں حماس کا سیاسی دفتر بند کرتے ہوئے تنظیم کی قیادت کو ملک سے بے دخل کردیا جائے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن جنگ بندی اور حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کی رہائی چاہتا ہے اور اس معاملے میں واحد رکاوٹ حماس ہے، اسی لیے ہم نے حماس قیادت کی قطر سے بے دخلی کی تجویز دی ہے، اور اس میں کوئی تاخیر یا بہانہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

    ادھر اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر امریکی دباوٴ پر جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں حماس قیادت کو بے دخل کرنے پر تیار ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کی شیر افضل کی مخالفت
    Next Article پی ٹی آئی نے عدم اعتماد کاغصہ فوجی تنصیبات پرحملے کرکے نکالا،خواجہ آصف
    admin
    • Website

    Related Posts

    عالمی برادری اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

    نومبر 11, 2024

    اسپین میں طوفانی بارشوں سے62 افراد ہلاک ،سیلاب کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

    اکتوبر 30, 2024

    حزب اللّٰہ کے نئے راکٹ حملوں میں 9 اسرائیلی زخمی ہوگئے

    اکتوبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.