تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » طالبان کی جانب سے افغان عوام کو شدید جسمانی، ذہنی اور جنسی استحصال کا سامنا ہے،رپورٹ
    پاکستان

    طالبان کی جانب سے افغان عوام کو شدید جسمانی، ذہنی اور جنسی استحصال کا سامنا ہے،رپورٹ

    adminadminمئی 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ذیشان علی بھٹی)افغانستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر ) نے رپورٹ جاری کر دی۔

    رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے افغان عوام کو شدید جسمانی، ذہنی اور جنسی استحصال کا سامنا ہے، طالبان کے قبضے کے بعد انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

    یو این ایچ سی آر کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ افغانستان نیشنل سیکیورٹی فورسز کے 800 سابق اہلکاروں کو قتل کیا جا چکا ہے، جنوری 2022ء سے جولائی 2023ء کے دوران افغانستان میں انسانی حقوق خلاف ورزی کے 1600 سے زائد واقعات ریکارڈ ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق نومبر 2022ء اور اپریل 2023ء کے درمیان افغانستان میں اقوامِ متحدہ نے جسمانی سزاوٴں کے 43 سے زائد واقعات رپورٹ کیے، طالبان رجیم میں 58 خواتین اور 274 مرد اور بچوں کو مختلف جرائم کی مد میں کوڑے مارے گئے۔

    یو این ایچ سی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست 2021ء سے اب تک میڈیا کی آزادی کی خلاف ورزیوں کے 245 مقدمات درج کیے گئے، حراست اور جسمانی تشدد کے 130 مقدمات اور 61 صحافیوں کی گرفتاریاں شامل ہیں۔

    رپورٹ میں یو این ایچ سی آر نے کہا ہے کہ طالبان کی کابینہ فرقہ وارایت کو فروغ دیتے ہوئے محض مرد ارکان پر مشتمل ہے، طالبان نے الیکشن کمیشن، پارلیمانی امور اور امن کی وزارت کو تحلیل کیا، طالبان کی جانب سے نابالغ اور کمسن بچیوں کو جبری شادی کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد سے صحت کا نظام بھی تباہ ہو گیا، افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے، طالبان رجیم میں ہزارہ کمیونٹی کے 334 افراد ہلاک اور 631 زخمی ہوئے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کی رپورٹ کے مطابق 2021ء سے 2022ء کے درمیان چائلڈ لیبر کے 4519 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفترخارجہ
    Next Article پاکستان کی معاشی کارکردگی مثبت سمت کی جانب گامزن ہے ،رپورٹ
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.