تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » جب ٹیکس کی صحیح کلیکشن کریں گے تو سب پر بوجھ کم آئے گا،اعظم نذیر تارڑ
    سیاست

    جب ٹیکس کی صحیح کلیکشن کریں گے تو سب پر بوجھ کم آئے گا،اعظم نذیر تارڑ

    adminadminمئی 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑکاکہنا ہے کہ ٹیکس کے نظام میں بہتری لانی ہے، جو پہلے سے ٹیکس دے رہے ہیں انہی پر بوجھ ڈال دیں تو یہ نہیں ہوگا، ہم جب ٹیکس کی صحیح کلیکشن کریں گے تو سب پر بوجھ کم آئے گا، ایف بی آر ریفارمز کا ایجنڈا وزیراعظم کی ترجیحات میں شامل ہے، آئی ایم ایف محکموں کی گورننس درست کرنے کا کہہ رہا ہے۔

    اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل معاشی بحران سے گزر رہا ہے ، زبانی بات چیت کرنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے، وزیر اعظم نے ایف بی آر میں اصلاحات کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ محکموں کی گورننس کو درست کریں ،بجلی چوری اور ٹیکس چوری روکیں، بجلی چوری لائن لاسز سے عام آدمی پر بھاری بلوں کا بوجھ پڑتا ہے، ہم نے چار ہفتوں میں اصلاحات تیار کیں جنہیں پارلیمنٹ نے منظور کیا۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس وقت 2700ارب کے مقدمات کمشنر لینڈ اینڈ ریونیواوراعلیٰ عدالتوں میں زیر التوا ہیں، ہم 50،50ارب کیلئے بہت مشکلات کے ساتھ گزارا کررہے ہیں، انکم ٹیکس نہ دینا اور کم ٹیکس دینا ہمارا مسئلہ ہے جس کی محکموں نے نشاندہی کرنی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو ٹیکس دے رہے سارا زور انہی پر آجاتا ہے، کابینہ میں بات چیت ہوئی ہے کہ ٹیکس کے نظام میں بہتری لانی ہے، جو پہلے سے ٹیکس دے رہے ہیں انہی پر بوجھ ڈال دیں تو یہ نہیں ہوگا، ہم جب ٹیکس کی صحیح کلیکشن کریں گے تو سب پر بوجھ کم آئے گا، پارلیمنٹ نے ٹیکس ٹریبونل سے متعلق پہلا قانون پاس کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کسٹم سروس کے بڑے سکیل پر تبادلے ہوئے جو اوپر سے نیچے کی طرف جائیں گے، یہ تبادلے حکومت اور ایف بی آر کی ڈومین میں ہیں، لوگ ماضی میں اچھا کام کرتے آئے اور انہیں سائیڈ لائن رکھا گیا، پوسٹنگز ٹرانسفر میں سروس لازء بہت واضح ہیں۔

    اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ایکشن جو کسی کو بغیر پروسیڈنگز کے داغدار کرے وزیراعظم اس پر یقین نہیں رکھتے، پوسٹنگ ٹرانسفرز محکمے کی صوابدید ہوتی ہے، شکوک وشبہات کو دور کرنے کیلئے یہ ایکسر سائز شروع کی گئی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا، دہائیوں میں اتنا کامیاب دورہ نہیں دیکھا گیا، سعودی وزرا سے وزیراعظم کی میٹنگز ہوئیں، ہر وزیر نے آ کر کہا کہ سعودی ولی عہد کا حکم ہے ہم نے پاکستان کیلئے کوشش کرنی اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہے۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جب پچھلی بار سعودی عرب گئے تو سعودی وزیر خزانہ پاکستان آئے، اب بھی اگلے چند ہی روز میں سعودی کاروباری شخصیات کا وفد اسلام آباد آرہا ہے، اسلام آباد میں سعودی کاروباری شخصیات کیلئے جامع پروگرام مرتب کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ پاک سعودی تعلقات میں ایک نیا موڑ ہے، ہماری معیشت کو جو اس سے فائدہ ہوگا وہ آئندہ چند ماہ میں دیکھیں گے، معیشت مزید مضبوط ہوگی، سعودی کاروباری شخصیات کے وفد کیلئے وزیراعظم کی ہدایات پر بھرپور تیاری کی جا رہی ہے، وفود کا آنا اور یہاں سے جانا جاری رہے گا۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مہم دیکھنے میں آئی، آن لائن ہراساں کیے جانے پر حکومت کوئی تجاویز دے، کسی بھی منفی ٹویٹ سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے، کہا جاتا ہے سٹاک مارکیٹ خدانخواستہ کریش کر جائے گی، بطور پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے ڈیجیٹل رائٹس کے تحفظ کیلئے مل کر کام کریں، ا?ج کل ا?رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے کسی کا چہرہ پکڑ کر کہیں لگا دیا جاتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسید آصف حسین مستعفی ،عمر حمید دوبارہ سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
    Next Article توشہ خانہ کیس،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.