تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » چوتھا ٹی ٹوئنٹی، آخر کار پاکستان ویمن ٹیم نے سیریز میں پہلی فتح سمیٹ لی
    کھیل

    چوتھا ٹی ٹوئنٹی، آخر کار پاکستان ویمن ٹیم نے سیریز میں پہلی فتح سمیٹ لی

    adminadminمئی 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستان نے ویمنز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ بالآخر پہلی فتح اپنے نام کر لی ۔

    پاکستان نے ویمنز انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کو8 وکٹوں سے مات دے کر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی، میزبان ٹیم نے کامیابی کے لیے ملنے والا 85 رنز کا آسان ہدف 16.3 اوورز میں 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔

    ویسٹ انڈیز پہلے ہی تینوں میچز جیت کر سیریز اپنے نام کر چکی ہے، پانچواں اور آخری میچ جمعہ کی شب کھیلا جائے گا۔

    85 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے عائشہ ظفر سب سے کامیاب بیٹر رہیں جنہوں نے 48 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 48 رنز بنائے، گل فیروزہ نے 24 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 21 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئیں۔

    سدرہ امین نے 15 اورمنیبہ علی نے 8 رنز بنائے، شامیلا کونیل اور ایفے فلیچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے 3،3 میچز جیتنے کے بعد چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

    نیشنل بینک اسٹیڈیم پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم نےمقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنائے۔ پاکستان کی کپتان ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے تین، تین وکٹیں باہم تقسیم کیں جبکہ نشرح سندھو اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے شیمائن کیمبل 26 رنز جوڑ کر نمایاں رہیں جبکہ زیدہ جیمز نے 16،جنیلہ گلاسکو نے 10،چیڈن نیشن نے 8 عالیہ ایلائن نے 6،کرشمہ رام بریک نے 3رنز بنائے۔

    پاکستان کے خلاف سیریز میں خطرے کی علامت بننے والی ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز ایک رن کی مہمان رہیں، ایفے فلیچر صفر کی خفت کا شکار ہوئیں، کیٹ تین اور شامیلہ کونیل دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
    Next Article گوگل کا پاکستان میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.