تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی منظوری مل گئی
    پاکستان

    کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی منظوری مل گئی

    adminadminمئی 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: سندھ کابینہ نے کراچی ڈویژن میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی ادائیگی سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کراچی ڈویژن میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع ، گاڑیوں کی پریمیئم نمبر پلیٹس متعارف کرانے،ایس آئی یو ٹی سکھر کے لیے ایم آر آئی سسٹم کی خریداری کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے، اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 10.189 بلین روپے جاری کرنے سمیت کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

    سندھ کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کراچی ڈویژن میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی جس کے مطابق رینجرز کی تعیناتی 2024-06-13 تا2024-12-09 تک ہوگی۔
    کابینہ اجلاس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے وزیر شرجیل میمن نے گاڑیوں کی پریمیئم نمبر پلیٹس متعارف کرانے کی تجویز پیش کی جسے کابینہ نے منظور کرلیا۔ اس وقت محکمہ تین قسم کی یعنی کمرشل، نان کمرشل اور موٹر سائیکل نمبر پلیٹس جاری کرتا ہے۔ سال22-2021 میں محکمہ نےمجموعی طورپر 71,645 چوائس نمبر پلیٹ جاری کیے، جس سے فیس کی مد میں 44 ملین روپے ریونیو حاصل کیاگیا۔

    محکمہ صحت نے کابینہ کو بتایا کہ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن(ایس آئی یو ٹی) کراچی نے CFY 2023-24 کے لیے 1500 ملین روپے کے فنڈز کے اجرا کی درخواست کی ہے تاکہ ایس آئی یو ٹی سکھر کے لیے انٹیگریٹڈ ہائی فائلڈ(1.5 ٹیسلا) ایم آر آئی سسٹم کے ساتھ لینئر ایکسلریٹر کی خریداری کی جاسکے۔ کابینہ نے غور کے بعد لائنر ایکسلریٹر کی خریداری کے لیے 1.5 بلین روپے کی منظوری دی۔

    سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر 2023 تک 19537 سرکاری ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد واجبات وصول کرنے کے منتظر ہیں۔ واجبات کی ادائیگی 36.842 بلین روپے بنتی ہے۔ حکومت 21.558 بلین روپے کی منظوری دے چکی ہے جس میں سے 11.369 بلین روپے جاری کیے گئے اور 10.189 بلین روپے کی ادائیگی فی الحال باقی ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کابینہ کی رضامندی سے 10 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔

    سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیریو نے کابینہ کو بتایا کہ سپریو بند کی نارا ڈسٹری تک توسیع ، خدا واہ ڈسٹری (RD-O سے 47) تعلقہ خیرپور ناتھن شاہ، ضلع دادو رائس کینال ڈویژن لاڑکانہ کے ہنگامی کاموں کی انجام دہی کے لیے فنڈز درکار ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تبادلہ خیال کے بعد 449.563 ملین روپے کی منظوری دی تاکہ ہنگامی کاموں کو انجام تک پہنچایا جاسکے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleشدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیامعمولات زندگی ٹھپ
    Next Article سائفر کیس،اعظم خان نے جس کتاب پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا کیا وہ قرآن پاک ہی تھی؟، عدالت کا استفسار
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.