تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ہر سرجری سے بچنا خطرناک بھی ہو سکتا ہے،تحقیق
    امریکہ

    ہر سرجری سے بچنا خطرناک بھی ہو سکتا ہے،تحقیق

    adminadminاپریل 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کیلیفونیا: زیادہ تر عمر رسیدہ افراد سرجری کا سُن کر پریشان ہوجاتے ہیں اور اس سے انکار کردیتے ہیں لیکن نئی تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ ہر سرجری سے بچنا خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق محققین نے اس بات کا تعین کرنے کے لیے ایک مطالعہ کیا کہ سرجریوں سے ہونے والی پیچیدگی کا سب سے زیادہ خطرہ کن بزرگ افراد کو ہو سکتا ہے اور کون سی سرجری نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

    اپنے مطالعے کیلئے محققین نے امریکن کالج آف سرجنز (اے سی ایس) کے ڈیٹا کا استعمال کیا۔ انہوں نے 65 سال سے زائد عمر کے تقریباً 57,000 لوگوں کے طبی ریکارڈ کا جائزہ لیا اور انہیں تین گروہوں میں تقسیم کردیا۔ ایک معمولی کمزور (تقریباً 29%)، دوسرا کمزور (تقریباً 66%) اور تیسرا گروپ انتہائی کمزور (4.3%) مریضوں پر مشتمل تھا۔

    محققین نے کامیاب سرجری کے لیے دو اہم عوامل پائے: سرجری سے قبل 65 سال سے زائد عمر کا مریض کتنا کمزور ہے اور سرجری میں خطرے کی سطح کتنی پائی جاتی ہے۔

    مطالعے کے شریک مصنف اور امریکا میں ریورسائیڈ یونیورسٹی ہیلتھ سسٹم کے سرجن ان چیف ڈاکٹر رول کوئمبر نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج ہمیں بتاتے ہیں کہ بزرگ مریضوں کو اس وقت لازمی سرجری کروانی چاہیے جب ڈاکٹرز یہ بول دیں کہ بہترین سرجری ہی ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر رول نے کہا کہ آپریشن کو اس وقت تک موخر کرنا کہ پیچیدگیاں اس مقام تک پہنچ جائیں کہ ہنگامی آپریشن کی ضرورت ہو، ایسا کرنا بیوقوفی ہے۔ کیونکہ یہ ہنگامی آپریشن اموات اور سنگین مسائل کو بھی ساتھ لاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اکثر بزرگ اور ان کے ڈاکٹرز ضروری سرجری کو صرف اس لیے ملتوی کر دیتے ہیں کہ جب کوئی بڑا مسئلہ پیدا ہوگا تبھی آپریشن کیا جائے گا۔ یہ رویہ خطرے سے خالی نہیں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleخیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، سرغنہ سمیت 4 دہشت گرد ہلاک
    Next Article سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.