تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست
    کھیل

    ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست

    adminadminاپریل 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ویسٹ انڈیز نے دوسرے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر 5 میچز کی سیریز میں 0-2 کی سبقت حاصل کر لی۔

    مہمان ٹیم کی کامیابی کپتان ہیلی میتھوز کی مرہون منت رہی، انہوں نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد نصف سینچری بھی اسکور کی، سیریز کا تیسرا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

    اتوار کی شب کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، انجرڈ فاسٹ بولر فاطمہ ثنا کو آرام دے کر ان کی جگہ نشرہ سندھو کوٹیم میں شامل کیا گیا۔
    پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر121 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے منیبہ علی سب سے کامیاب بیٹر رہیں انہوں نے 47 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے، گل فیروزہ نے 14، ندا ڈار نے 13، عالیہ ریاض نے 8، سدرا امین نے 10، عائشہ ظفر نے 9، ڈائنا بیگ نے 2 رنز بنائے۔

    ہیلی میتھیوز نے 3 وکٹیں اپنے نام کی، شنیل ہینری کرشما رام بریک اور ایف اے فلیچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم نے 122 رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 3 وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا، کپتان ہیلی میتھوز نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے بھی شامل تھے۔

    شیمائن کیمبیل نے 21 اور کیانہ جوزف نے 7 رنز اسکور کیے، چیڑن نیشن 13 اور شنیل ہنری 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، ڈائنا بیگ، سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    Next Article جسٹس بابر ستار کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے سے متعلق درخواستیں خارج
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.