تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » بیرونی سے بڑا مسئلہ اندرونی قرض بن گیا،آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
    سیاست

    بیرونی سے بڑا مسئلہ اندرونی قرض بن گیا،آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی

    adminadminاپریل 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ معیشت کے تمام اشاریے منفی ہیں اور آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہےکہ ہم ناکام ہوچکے ہیں، اسی طرح اس معاہدے سے معاشی نمو رک جاتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے۔

    لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوسرے روز سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک کی معاشی بدحالی کا حوالہ دیا اور کہا کہ آئی ایم ایف آپ کو زندہ رکھتا ہے، ہر اکنامک پیرامیٹر پر آپ زوال پذیر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ بجٹ میں کیا ریلیف ملےگا، آپ نے جو کچھ کریں گے وہ قرضہ لےکر کریں گے، جب تک نظام عدل ٹھیک نہیں ہوگا کہیں سے سرمایہ کاری نہیں آئےگی۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم آٹا بانٹنا شروع کر دیتے ہیں جس میں 40 فیصد چوری ہوتی ہے، آپ کی انڈسٹری کی گروتھ ہو ہی نہیں سکتی، اگر سیاسی معاملات درست نہیں کریں گے تو یہ مسائل درست نہیں ہوں گے، کسی خام خیالی میں نہ رہیں کیونکہ تمام چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم سب چیزوں سے بے نیاز ہو کر دعوے کرتے ہیں، ان دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ ہم ناکام ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے گروتھ رک جاتی ہے اور مہنگائی بڑھتی ہے، ہم نالائق ہیں اپنے معاملات خود حل نہیں کرسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارے لیے آئی سی یو ہے، 24 ویں بار آئی سی یو جا رہے ہیں، اس سے مرض ٹھیک نہیں ہوگا، ایک ڈالر کی امداد دکھائیں جس سے کوئی چیز بنائی اور برآمد کی ہو۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی سے بڑا مسئلہ اندرونی قرض بن گیا ہے، اس وقت ہر اکنامک پوائنٹ پر ہم نیچے جا رہے ہیں، سنا ہے اس بار آئی ایم ایف ٹارگٹ بیسڈ فنڈز جاری کرے گا۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنما اختر مینگل نے کہا پچھلی بار میری وجہ سے روزگار افراد بے روزگار ہوگئے تھے ،اس ملک میں نہ مارشل لاء ہے نہ ہی آمریت ہے مگر سر سبز پرچم میں لپیٹی آمریت تو ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 75 سال ہوگئے ہم نے یہ طے نہیں پایا کہ بات کس سے کرنی ہے، آج پاکستان کی تمام پارٹیاں قوم پرست ہیں، مسلم لیگ ن جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگانے والی ہے، پیپلز پارٹی سندھ کی پارٹی ہے، امین گنڈا پور کی باتوں سے ظاہر ہوا ان کی جماعت خیبرپختونخوا (کے پی) کی قوم پرست پارٹی بن گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آنے والوں دن میں این ار او کے ذریعے ریلیف ملے گا، اگر 12 مئی کے واقعات کو نظر انداز کیا جا سکتا تو 9 مئی کے واقعات کو بھی کیا جاسکتا ہے، ہمارے بچوں کو اسلام آباد میں پر امن احتجاج کی اجازت نہیں دی جاتی۔

    اخترمینگل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم مسنگ پرسنز پر بات کرنے کے لیے با اختیار لوگوں کا تذکرہ کرتے ہیں، میں پاکستان کی پارلیمان جوڈیشل اور سیاسی جماعتوں سے ناامید ہوگیا ہوں، بات چیت کے لیے متاثرین کی بات تو سننی چاہیے، بلوچستان والوں کو تواپنا مؤقف بیان کرنے کا حق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں غزہ ہندہ یا کشمیر فتح کیا نعرہ نہیں لگایا تھا، بات کا تو حق ریاست سے ہوتا ہے، ریاست پارلیمان، عدلیہ اور آئین کے اداروں سے مکمل ہوتی ہے، جب تک بلوچستان کے سیاسی لوگوں کو انسان نہیں سمجھا جاتا بات آگے نہیں بڑھے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
    Next Article کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مزار کی تزئین و آرائش اور مرمت مکمل
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.