کوئٹہ: بلوچستان کے 30 اضلاع میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔
کوآرڈینیٹر ای او سی سید زاہد شاہ کے مطابق پولیو مہم کے دوران 23 لاکھ 95 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ، 10 ہزار سے زائد ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔
ان کاکہناتھاکہ بلوچستان میں پولیو وائرس کو پھر سے قدم جمانے نہیں دیں گے، پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون سے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کا عزم پختہ ہے۔