اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا ۔
شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
اسی دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا۔ کابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔