لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
بابر اعظم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے آخری ٹی 20 میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے 107 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 408 چوکے لگانے کا اعزاز بنایا جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے بلے باز پال اسٹرلنک کے پاس تھا جنہوں نے 136 اننگز میں 407 چوکے لگائے تھے۔