واشنگٹن: امریکی ریاست نیبراسکا اور آئیووا میں آندھی اور بگولوں نے تباہی مچا دی، طوفانی ہواؤں سے عمارتوں کی شدید نقصان پہنچا جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق طوفان سے متعدد افراد زخمی جبکہ سیکڑوں گھر تباہ ہوئے ہیں، شدید آندھی سے درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔
ریاست بھر میں 70 سے زائد طوفانی بگولے ریکارڈ کیے گئے جس سے مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا اور ریاست میں بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اوماہا ایئر پورٹ پر کئی طیاروں کو بھی نقصان پہنچا، رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، بے گھر ہونے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔