تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی ہی آئے گی،عمرایوب
    سیاست

    گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی ہی آئے گی،عمرایوب

    adminadminاپریل 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی ہی آئے گی۔

    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماوٴں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کے کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔

    پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، عمر سلطان، عامر مغل، فیصل جاوید، شبلی فراز اور علی نواز اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ علی امین گنڈاپور کہاں ہیں؟ جس پر وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ علی امین کے آج کافی کیس ہیں، کسی دوسری عدالت میں موجود ہیں، اس مقدمے میں کافی لوگوں کی ضمانت ہو چکی ہے، آج ہم اس پر دلائل دینا چاہتے۔

    جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود آئے نہ ان کا وکیل آیا ہے، ضمانت خارج کرنے کا اصول سب کے لیے ایک ہے۔

    پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہم سب علی امین کی نمائندگی کر رہے ہیں، سب ان کے معاون وکلاء ہیں ، عمر ایوب نے کہا کہ بابر اعوان بیمار ہیں میری طرف سے وہی دلائل دیں گے۔

    جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بابر اعوان سے زیادہ مجھے عمر ایوب آپ کی طبیعت خراب لگ رہی ہے ، جس پر عمر ایوب نے کہا کہ گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوٴں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

    بعدازاں جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ آج ہمارے کیسز میں اگلی تاریخ ہوئی ہے ، پورے پاکستان میں ہم سب پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی وہ سامنے آجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان اور ایران کا غزہ پر موٴقف یکساں ہے،دفترخارجہ
    Next Article برطانوی بادشاہ چارلس روبصحت ، آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات سر انجام دیں گے
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.