کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شہر قائد کے مختلف علاقوں قائد آباد، ملیر اور سعدی ٹاؤن میں محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔
کراچی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔