تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار،بمباری ختم کرنے کا مطالبہ
    امریکہ

    امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار،بمباری ختم کرنے کا مطالبہ

    adminadminاپریل 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نیویارک: امریکا کی یونیورسٹیوں میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی، نیویارک کے شہر بروکلین میں ہزاروں طلبہ سڑکوں پر نکل آئے ، جن میں خود یہودی طلبہ بھی شامل تھے۔

    مظاہرین نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ امریکی پولیس نے یونیورسٹیز میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر مظاہرین کی گرفتاریاں کیں اور ان کے داخلے بھی معطل کروادیے گئے، تاہم اس کارروائی کے نتیجے میں اس احتجاج میں مزید شدت آگئی۔

    گزشتہ روز بروکلین اسٹریٹ میں ایک بڑا احتجاج ہوا جس پر نیویارک کی پولیس نے دھاوا بول دیا اور متعدد طلبہ کو گرفتار کیا جنہوں نے سڑکیں بند کرکے ٹریفک جام کردیا تھا۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کا کہنا ہے کہ امریکا میں بڑھتے ہوئے مظاہرے غزہ جنگ میں اسرائیل سے متعلق امریکی پالیسی پر شہریوں کے گہرے عدم اطمینان اور بے چینی کو ظاہر کرتے ہیں۔

    صدر جو بائیڈن کو فلسطینیوں کے حامی مظاہرین کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو خود کو ایک خود ساختہ “صیہونی” قرار دیتے ہیں۔

    یونیورسٹیوں میں احتجاج اب مظاہروں سے آگے بڑھ کر دھرنا کیمپوں میں تبدیل ہوگیا ہے جس میں مختلف پس منظر کے طلباء اور اساتذہ شریک ہیں۔ جن میں مسلم ہی نہیں بلکہ یہودی بھی شریک ہورہے ہیں۔ ان دھرنوں میں درس و تدریس، اپنے اپنے مذہبی عقائد کے مطابق عبادات اور موسیقی کی پرفارمنس بھی ہوتی ہے۔

    کیلیفورنیا یونیورسٹی، برکلے، ییل، ایمرسن اور یونیورسٹی آف مشی گن سمیت امریکہ بھر کی یونیورسٹیوں میں دھرنے شروع ہوچکے ہیں اور احتجاجی کیمپس لگادیے گئے ہیں۔

    کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے پولیس فورس کے استعمال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے تعلیمی آزادی مجروح ہورہی ہے۔

    ایک طرف انسانی حقوق کے حامیوں نے ان گرفتاریوں کو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا وہیں دوسری طرف امریکی کانگریس کے نمایاں ریپبلکن اراکین سمیت مظاہروں کے ناقدین کا کہنا ہے کہ کچھ مظاہرین کی جانب سے یہود دشمنی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

    غزہ جنگ کے مسئلے پر امریکا میں شدید تقسیم پیدا ہوگئی ہے جس کا مظاہرہ کولمبیا کی سڑکوں اور عوامی مقامات پر دیکھنے میں آرہا ہے جہاں فلسطینیوں اور اسرائیل کے حامی مظاہرین کے درمیان بحث و تکرار اور ہاتھ پائی تک ہورہی ہے۔ اس وجہ سے کانگریس کے ریپبلکنز ارکان نے جوبائیڈن سے یہودی طلباء کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتاجروں کی وزیراعظم کو بانی تحریک انصاف سے بات چیت کرنے کی تجویز
    Next Article نکاح نامہ میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
    admin
    • Website

    Related Posts

    امریکا میں نامناسب لباس پر خواتین مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا

    اکتوبر 9, 2024

    کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان امیگریشن سسٹم پر لفظی گولہ باری

    ستمبر 29, 2024

    وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ملاقات

    ستمبر 25, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.