تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب
    سیاست

    عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

    adminadminاپریل 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے انخلا کے لیے اسٹرکچرل اصلاحات، ٹیکس نیٹ بڑھانا ہو گا،ملکی معیشت کی سمت درست ہے، عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب ٹیکس دیے بغیر گزارہ نہیں ہے۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملکی معاشی صورت حال پر بحث کے دوران سودی بینکاری پر ہونے والی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ایوان میں کس مسئلے پر اتنی جذباتی تقریریں کی جارہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شریعت کورٹ نے اس حوالے سے فیصلہ کیا اور اس پر عمل ہو رہا ہے، بینکوں کی بہت ساری برانچز اس نظام پر شفٹ ہوچکی ہیں جبکہ اس پر عمل درآمد کا وقت پانچ سال کا ہے اور ہم اسی سمت جارہے ہیں۔
    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بہت سے بینکوں کی برانچز اسلامک میں تبدیل ہو چکی ہیں، سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، اسلامی شریعت کورٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق ٹائم فریم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہیں، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور تمام ممالک پاکستان کی معاشی کامیابی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کے ساتھ مذاکرات کیے، ایگریکلچرل جی ڈی پی 5 فیصد پر بڑھ رہی ہے، زراعت اور آئی ٹی کو کیسے سہولیات دینی ہیں یہ ہمارے اوپر منحصر ہے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ اس سال 3.3 ارب ڈالر کی سافٹ ویئر ایکسپورٹ ہوگی، ایوان میں بتانا چاہتا ہوں عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب ٹیکس دیے بغیر گزارہ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی اسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہیں اور ملک کی معیشت کی سمت درست ہے تاہم ڈیری اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ سرپلس ہو چکا ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی 10 فیصد پر نہیں چل سکتا، آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے انخلا کے لیے اسٹرکچرل اصلاحات، ٹیکس نیٹ بڑھانا ہو گا، خسارے کے شکار اداروں کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتے، دوست ممالک پاکستانی معیشت کا استحکام چاہتے ہیں۔

    قبل ازیں ایوان میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی مصفطیٰ کمال، آسیہ اسحاق اور حسان صابر نے معاشی صورتحال پر بحث کے لیے تحریک پیش کی۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 38 ایف میں لکھا گیا ہے کہ سودی نظام ختم کیا جائے، آئین بنے 51 سال ہوگئے لیکن سود ختم نہیں ہوا، یہ اللہ اور رسول سے کھلی جنگ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے ایک جلسے میں قیامت کی بات کی اور بھٹو سے ملنے کی بات کی تو زرداری صاحب آپ اپنی پاور استعمال کرکے سودی نظام کی بات بھی اٹھائیں اور بھٹو صاحب کے آئین کا تحفظ کریں۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے ملکی معاشی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سودی نظام کے حوالے سے مصطفی کمال نے جو مؤقف رکھا ہے ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج مصطفی بھائی نے اپنے نام کی مناسبت سے بہترین نکتہ اٹھایا، قرآن میں واضح لکھا ہے کہ سود اللہ سے جنگ کے مترداف ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان بھی اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ اس حوالے سے قائد اعظم کا بیان سامنے رکھے، یہ ایوان سودی نظام کے حوالے سے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکا کا ایران کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو انتباہ
    Next Article قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.