تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیکر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی
    کھیل

    ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو شکست دیکر ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی

    adminadminاپریل 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 وکٹوں سے جیت کر پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

    فاتح ٹیم نے 224 رنز کا ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر حاصل کیا، اسٹیفنی ٹیلر نے 73 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، شیمائن کیمبل نے 52 اور ہیلی میتھوز نے 44 رنز جوڑے، کپتان ندا ڈار نے 4 وکٹیں حاصل کیں، بسمعہ معروف اور سدرا امین کی ففٹیز رائیگاں گئیں، کرشما اور شنیل نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، تیسرا اور آخری میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔

    ون ڈے میچز آئی سی سی چیمپئین شپ کا حصہ ہیں، مہمان ٹیم نے مسلسل دوسری فتح کے ساتھ چیمپئین شپ میں مزید 2 پوائنٹس جوڑ لیے، نیشنل بنک اسٹیڈیم پر اتوار کو کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 223 رنز بنائے۔

    میزبان ٹیم اس میچ میں بھی بیٹنگ میں بری طرح ناکام رہی اور 48.5 اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئی،سابق قومی ویمن کپتان بسمہ معروف سب سے کامیاب بیٹر رہیں،انہوں نے3 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے،سدرہ امین نے 50 رنز جوڑے، ناجیہ علوی نے 25 رنز کے ساتھ مزاحمت کی۔

    منیبہ علی 2 ،صدف شمس 7، کپتان ندا ڈار 15، عالیہ ریاض6، فاطمہ ثنا11، طوبہ حسن 1 اور ام ہانی 3 رنز تک محدود رہیں، سعدیہ اقبال 6رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، شنیل ہینری اور کرشما رام ہریک نے3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ایفے فلیچرنے 2 اور ہیلے میتھیوز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں ویسٹ انڈیزنے کامیابی کے لیے ملنے والا 224 رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر 8 وکٹیں کھو کر حاصل کرلیا، اسٹیفنی ٹیلر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 90 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنزبنائے۔

    شیمائن کیمبل نے 73 گیندوں پر 52 رنز کی اننگ کھیلی ،ہیلی میتھوز نے 44 جبکہ میچ کا واحد چھکا لگانے والی شنیل ہنری نے 23 رنز جوڑے، رشدا ولیمز 7، چیڈن نیشن 6، عالیہ اور ایفے فلیچر2،2 رنز تک محدود رہیں، کرشما 4 اور زاہدہ جیمز ایک رن کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں۔

    کپتان ندا ڈار نے 52 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، ام ہانی نے 38 رنز کے عوض 2 وکٹوں کا سودا کیا، سدرا اقبال اور فاطمہ ثنا کو 1، 1 وکٹ ملی۔

    آئی سی سی چیمپئین شپ میں اپنا 20 واں میچ کھیلنے والی پاکستان ویمن ٹیم 11 ویں شکست کے بعد ہنوز 16 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے اپنے 14 ویں میچ میں 5 ویں فتح پاکرپوائنٹس کی تعداد12 کرلی اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر9 ویں نمبر پر ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ میں صہیونی فورسز کی بربریت نہ رک سکی بمباری سے 14 بچے شہید
    Next Article تحریک انصاف کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، مریم نواز
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.