اسلام آباد: سابق سینئر بیوروکریٹ روئیداد خان 101 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
روئیداد خان نے بھرپور زندگی گزاری۔ وہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے زبردست حامی تھے۔
وہ سابق سیکرٹری داخلہ، سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری، وزیر برائے احتساب، صدر اور وزیراعظم کے مشیر بھی رہے۔ روئیداد خان ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آبادمیں ماحولیاتی تحفظ کیلئے بھی متحرک رہے.
روئیداد خان1923میں مردان میں پیدا ہوئے،1939میں گریجویشن کی۔ انہوں نے1946میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا۔ وہ امریکا، چین اور بھارت میں پاکستانی سفیر جبکہ عراق اور سوڈان میں اقوام متحدہ مشن کے سربراہ بھی رہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرروئیداد خان کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔