تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کی تکمیل کے لئے عزم کاعادہ
    پاکستان

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کی تکمیل کے لئے عزم کاعادہ

    adminadminاپریل 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب سے ملاقات میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کی تیزی سے تکمیل کے لئے عزم کا اظہار کر دیاجبکہ چینی شہریوں کی حفاظت ک کے لئے ہر قسم کے انتظامات کے عزم کا اعادہ کیا۔

    واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب لان فوان سے ملاقات کی، وفاقی وزیر خزانہ نے ان سے گفتگو میں کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ انفراسٹرکچر کی تعمیر سے متعلق ہے جبکہ دوسرا مرحلہ خصوصی اقتصادی زونز کے آپریشنلائزیشن اور چینی نجی ملکیتی کمپنیوں (پی او سی) کی منتقلی کے ذریعے اثاثوں کو مونیٹائز کرنے کے بارے میں ہوگا، انہوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے پاکستان میں چینی شہریوں کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا اور چینی شہریوں کی حفاظت ک کے لئے ہر قسم کے انتظامات کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے اقدامات اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں میں تعاون کے ذریعے ایک ”ہر موسم کے دوست” کے طور پر پاکستان کی ترقی میں چین کی انمول شراکت کو سراہا۔

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین کے وزیر خزانہ لان فوان کا سیف ڈپازٹس اور بیرونی فنانسنگ کے خلا کو پورا کرنے کے لیے چینی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک وسیع اور توسیعی پروگرام میں داخل ہو رہا ہے اور چین کی حمایت کا منتظر ہے،۔

    چینی وزیر خزانہ کو ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے، توانائی کے شعبے کو درست کرنے اور حکومتی ملکیتی اداروں(ایس او ایز)کی اوور ہالنگ سمیت حکومت کی ترجیحات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان مالی سال 26-2025 کے دوران چینی پانڈا بانڈ لانچ کرنا چاہتا ہے ملاقات کے آخر میں دونوں ممالک کی جانب سے بین الاقوامی اداروں میں تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور ساتھ دیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شانداراورمثالی منصوبہ ہے۔

    واشنگٹن میں محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے اصلاحات کیایجنڈے پر گامزن ہیں، ٹیکس نیٹ کو بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے جب کہ اپنے خراجات میں کمی لانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

    وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے بتایا کہ آئی ایم ایف سمیت دیگرعالمی مالیاتی اداروں کیساتھ بات چیت مثبت رہی، انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بے حد متاثر ہوا، مختلف عالمی اداروں کے ساتھ مل کرمتعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔

    علاوہ ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر خزانہ نے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو حتمی شکل دیے جانے پر اظہار اطمینان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی، ٹیکس اصلاحات اور ایس او ایز کے شعبوں میں مختصر اور طویل مدتی اہداف حاصل کر رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، ڈیجیٹائزیشن اور انسانی ترقی پر عالمی بینک کی توجہ حکومت کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے۔

    ملاقات میں اقتصادی ترقی کے حوالے سے ملک کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے حکومت کے وڑن کو اجاگر کیا گیا اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل و مطلوبہ اثرات اور نتائج کے حصول کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    ملاقات میں وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری اور سہولت کے لیے ون ونڈو سہولت کے طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر بریفنگ دی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleقومی اسمبلی کے 5 اور 16 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوگا
    Next Article پاکستان کی آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالرکے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.