راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ مقررہ وقت 7:30 کے بجائے 10 بجکر 17 منٹ پر شروع ہوا جو صرف دو گیندوں کے بعد ہی منسوخ کردیا گیا۔
بارش کے بعد میچ کو پانچ، پانچ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس بھی آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا تھا، نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کی طرف سے آج کے میچ میں تین کھلاڑیوں کا ڈیبیو کرایا گیا جن میں عرفان خان، عثمان خان اور ابرار احمد شامل تھے۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی تین میچز کی میزبانی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا جبکہ دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔