تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » فارم 47 پر بننے والی حکومتیں ریت کے پہاڑ ہیں،بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے،عمرایوب
    سیاست

    فارم 47 پر بننے والی حکومتیں ریت کے پہاڑ ہیں،بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے،عمرایوب

    adminadminاپریل 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ: اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے کہا ہے کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے،بانی پی ٹی آئی بہت جلد رہا ہوں گے، یہ حکومتیں ختم ہوں گی۔

    کوئٹہ میں پریس بریفنگ کے دوران عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں جلسے کریں گے، ہماری تحریک حکومت کو پاش پاش کردے گی، فارم 47 پر بننے والی حکومتیں ریت کے پہاڑ ہیں، یہ حکومتیں ختم ہوں گی، آنے والی حکومت پی ٹی آئی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے، ملٹری کورٹس میں ہمارے 106 قیدی ہیں، فارم 47 پر بننے والی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے، شریف خاندان قیدی نمبر804 سے خوفزدہ ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام میں شعور بیدار کیا، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے تحریک کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے، سخت حالات میں پارٹی سنبھالنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریف خلجی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، شریف خلجی کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں، شریف خلجی ایک بہادر شخص ہیں جو پی ٹی آئی کے نظریے کیلئے یہاں آئے، آئین اور قانون کی بالا دستی کیلئے جدوجہد کرینگے۔

    اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں کل دو تاریخی جلسے ہوئے، بلوچستان حکومت نے جلسے روکنے کی کوشش کی لیکن ریکارڈ عوام آئی، یہ وہ وقت ہے جب لوگ مراعات دیکھ رہے ہیں، ججز پر دباؤ ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعالمی برادری کا ایران اور اسرائیل کی کشیدگی پر اظہار تشویش،فریقین سے کشیدگی نہ بڑھانے پر زور
    Next Article سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار بھٹو کی 45 ویں برسی آج منائی جائیگی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.