تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ ، پشاور کی دو سگی بہنوں نے ٹائٹلز اپنے نام کرلیے
    کھیل

    آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ ، پشاور کی دو سگی بہنوں نے ٹائٹلز اپنے نام کرلیے

    adminadminاپریل 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ میں پشاور کی دو سگی بہنوں سمیت پاکستانی کھلاڑیوں نے پانچ ٹائٹلز اپنے نام کرلیے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ملبورن میں منعقدہ آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئین شپ کے گرلز انڈر 17 ایونٹ کی سیڈ 2 مہوش علی نے فائنل میں ین یی لی کوجان توڑ مقابلے کے بعد 38 منٹ میں 2-3 سے قابو کرکے پاکستان کو ٹائیٹل دلوادیا۔

    گرلز انڈر13 ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ اور مہوش علی کی چھوٹی بہن ماہ نور علی نے ٹاپ سیڈ ایملی سینیئر کو شکست دے کر اپسیٹ فتح حاصل کی۔ ماہ نور نے فائنل میں 20 منٹ کی تگ ودو کے بعد 0-3 کی فتح کے ساتھ سے ٹائیٹل پر قبضہ جمایا، ان کی سب سے چھوٹی بہن سحرش علی کوکوارٹر فائنل میں ایمیلی سینئرنے 37 منٹ کی سخت تگ و دو کے بعد 2-3 سے ہرادیا۔
    بوائز انڈر17 کے فائنل میں ابراہیم زیب نے فتح پائی، بوائز انڈر 15 ایونٹ میں یحییٰ خان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، 24 ویں سیڈ کے حامل یحییٰ خان نے ہینری کراس کو 22 منٹ کی جدوجہد کے بعد 0-3 سے زیر کرکے چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    پاکستان کے اذان علی خان کو سیمی فائنل میں ہینری نے مات دی تھی، گرلز انڈر 15 ایونٹ میں سیدہ سارہ علی کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کی الیوا وان زون سے مات کھا گئیں۔

    بوائز انڈر 13 کے فائنل میں پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈحزیفہ شاہد نیسیڈ2اونگ لیونگ یو کو محض 12 منٹ میں 30 سے قابو کر کے پاکستان کا پرچم بلند کردیا، پاکستان کے محمد فواد خان اس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے تھے۔

    بوائز انڈر 11 ایونٹ میں ٹاپ سیڈ پاکستان آرمی کے راجہ محمد ارماس علی اپنے حریف ایڈورڈ الیم سے کوارٹر فائنل میں ہار گئے، مریم ابراہیم گرلز انڈر11 ایونٹ کے سیمی فائنل تک محدود رہیں، گرلز انڈر 15 ایونٹ میں سیدہ سارہ علی کوارٹر فائنل میں مات کھا گئیں۔

    یاد رہے کہ چیمپئین شپ میں شریک تمام پاکستانی کھلاڑی اپنے ذاتی خرچے پر ایونٹ میں شریک ہوئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایشیائی ترقیاتی بینک کی خطے میں مہنگائی کی لہر میں کمی آنے کی پیش گوئی
    Next Article گزشتہ ماہ کی نسبت رواں ماہ بجلی کے بلوں میں کمی ہو گی ، اویس لغاری
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.