تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » نیوزی لینڈ کے سابق لیگ اسپینر 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    کھیل

    نیوزی لینڈ کے سابق لیگ اسپینر 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    adminadminاپریل 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے سابق لیگ اسپنر جیک الابسٹر 93 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے ۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جیک الابسٹر کی قومی ٹیم کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ نیوزی لینڈ ٹیم کے اوّلین معماروں میں سے ایک تھے۔

    جیک الابسٹر کے دوست اور ساتھی کرکٹر 94 سالہ ٹریور میکموہن نے جیک الابسٹر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یادوں کا سنہرا دور ہمیشہ کے لیے دفن ہوگیا۔ ٹریور میکموہن نیوزی لینڈ سب سے عمر رسیدہ حیات کرکٹر ہیں۔

    یاد رہے کہ 1955 سے 1972 تک قومی ٹیم کا حصہ رہنے والے جیک الابسٹر نے 38.02 کی اوسط سے 49 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    جیک الابسٹر نے 12 سال تک نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 21 ٹیسٹ میچوں اپنی باؤلنگ سے مخالف بلے بازوں کو پریشان رکھا۔ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 4 اوّلین فتوحات میں شامل تھے۔

    جیک الابسٹر نے اپنے کیریئر کے دوران 1955-56 میں بھارت اور پاکستان، 1958 میں انگلینڈ، 1961-62 میں جنوبی افریقا اور 1971-72 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔

    لیگ اسپنر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اوٹاگو کی نمائندگی کرتے ہوئے 143 میچوں میں 500 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد جیک الابسٹر نے انورکارگل میں کنگسویل ہائی اسکول کے پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دیں اور 1981 میں اسی شہر میں ساؤتھ لینڈ بوائز ہائی اسکول کے ریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleعیدالفطر کے موقع پر شہزاد رائے کی منفرد خواہش
    Next Article اسرائیل کو سفارتخانے پر حملے کی سزا دی جائے گی،ایرانی سپریم لیڈر
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.