تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ویمنز کرکٹ سیریز،ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان
    کھیل

    ویمنز کرکٹ سیریز،ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کا اعلان

    adminadminاپریل 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی:ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، پانچ کرکٹرز کی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، سیریز 18 اپریل سے 3 مئی تک کھیلی جائے گی۔

    چیف سلیکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کی سربراہی میں قومی ویمن سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف 16 رکنی ون ڈے اور ٹی20 سکواڈ کا اعلان کیا۔

    تین ون ڈے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں 18 سے 23 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی 26 اپریل سے 3 مئی تک ہوں گے۔ تمام 8میچز کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    ون ڈے سیریز کے لیے وکٹ کیپر بیٹرز سدرہ نواز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹی20 کے لیے چار کھلاڑی عائشہ ظفر ، گل فیروزہ، رامین شمیم اور طوبیٰ حسن سکواڈ میں واپس آئی ہیں۔ عائشہ، گل فیروزہ اور رامین جو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا حصہ ہیں 17 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل تینوں کھلاڑی قومی ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیں گی۔

    ون ڈے سیریز کے اختتام پر صدف شمس، سدرہ نواز اور وحیدہ اختر ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے فیصل آباد چلی جائیں گی۔ لیگ اسپنر غلام فاطمہ کو آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ کار حادثے میں لگنے والی چوٹوں سے مکمل طور پر صحت یاب ہوسکیں۔

    کار حادثے میں زخمی ہونے والی دوسری کرکٹر سابق قومی ویمن کپتان بسمہ معروف اگلے ہفتے فٹنس ٹیسٹ دیں گی جس کے بعد ان کے انتخاب کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے کپتان ندا ڈار اور عبوری ہیڈ کوچ کی مشاورت سے ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی اور کیمپ میں اچھی مہارت کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے واپس آئی ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ہمارے لیے اہم ہے کیونکہ یہ ون ڈے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور ہم ہوم سیریز میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے اپنے امکانات کو بڑھا سکیں۔

    ون ڈے سکواڈ میں ندا ڈار (کپتان) عالیہ ریاض، بسمہ معروف (فٹنس سے مشروط)، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔

    ٹی 20 سکواڈ میں ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف ( فٹنس سے مشروط)، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر) ، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبہ حسن اور ام ہانی پر مشتمل ہوگا۔

    اٹھارہ اور اکیس اپریل کو پہلے اور دوسرے ون ڈے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ یہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے ساتھ متصادم نہ ہوسکیں۔ اب یہ میچز صبح 9.30 بجے شروع ہونگے۔

    تیسرا ون ڈے دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز شام ساڑھے 7 بجے کھیلے جائیں گے۔ 16 رکنی ون ڈے سکواڈ 13 اپریل کو کراچی میں جمع ہوگا اور 14 سے 17 اپریل تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شیڈول ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گا۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاشنا شاہ کا حاجرہ یامین کو شادی سے متعلق خاص مشورہ
    Next Article نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.