تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » اظہر محمود دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
    کھیل

    اظہر محمود دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

    adminadminاپریل 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اظہر محمود کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرلیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان 9 اپریل کو کیا جائے گا۔ سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    اظہر محمود نے 164 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 162 وکٹیں حاصل کیں اور 2,421 رنز بنائے۔ اظہر محمود اس سے قبل پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2016 سے2019 کے دوران بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

    علاوہ ازیں وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے اور سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

    پاکستانی ٹیم کے اسپورٹس اسٹاف میں وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر)، منصور رانا (ٹیم منیجر)م اظہر محمود (ہیڈ کوچ) محمد یوسف (بیٹنگ کوچ) سعید اجمل (اسپن بولنگ کوچ)، آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، ڈریکس سیئمن (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ بٹ ( انالسٹ )، ارتضی کمیل (سیکیورٹی منیجر)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)،زین مقصود (وڈیو گرافر) ڈاکٹر خرم سرور (ڈاکٹر) اور محمد عمران (میسیور ) شامل ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم کے میڈیا کانفرنس روم میں دوپہر بارہ بج کر پنتالیس منٹ پر کیا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleوزیراعظم سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے
    Next Article سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت
    admin
    • Website

    Related Posts

    آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لے جانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

    نومبر 15, 2024

    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

    ستمبر 29, 2024

    پی سی بی کی جانب سے 3 کرکٹرز کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی جاری

    ستمبر 22, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.