تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کور ہیڈ کوارٹرز میں افطار ڈنر کی دعوت پر گئے، اسے غلط انداز میں پیش کیا گیا، بیرسٹر سیف
    سیاست

    کور ہیڈ کوارٹرز میں افطار ڈنر کی دعوت پر گئے، اسے غلط انداز میں پیش کیا گیا، بیرسٹر سیف

    adminadminاپریل 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد:مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا کہ کور ہیڈ کوارٹرز میں افطار ڈنر کی دعوت پر گئے تھے۔

    بیرسٹرسیف نے کہا کہ پشاور الیون کو کور ہیڈ کوارٹرز میں افطار ڈنر کی دعوت دی گئی تھی، ہم نے فوج کی دعوت کو قبول کیا، افطاری کے واقعہ کوغلط اندازمیں پیش کیا گیا، ہمارے ساتھ کابینہ اراکین، آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری بھی تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ افطار ڈنر اور سیکورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ کے لئے بلایا گیا تھا، فوج نے سیکورٹی کے حوالے سے اقدامات بارے بریفنگ دی، ہماری فوج کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں، ہم کوئی بھارتی آرمی کے ہیڈ کوارٹرز نہیں گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ فوج ہمارے ملک کی فوج ہے، ان کے ساتھ ہمارا ایک اچھا ورکنگ ریلیشن شپ ہے، کورکمانڈر کے گھر نہیں بلکہ کور ہیڈ کوارٹرزمیں دعوت دی گئی تھی، دعوت افطار سے پہلے کابینہ کے دو ارکان نے بانی پی ٹی آئی کو بتا دیا تھا۔

    بیرسٹرسیف نے مزید کہا کہ دعوت افطارکے بعد بھی بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ بارے بتادیا گیا تھا، کوئی بھی کام بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیرنہیں ہوتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اورمیرا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ ہے، جیل میں صوبائی معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوج کے چند افسروں کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کا اختلاف ہوسکتا ہے، فوج کے چند افسروں کا ہمارے ساتھ بھی اختلاف ہوسکتا ہے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ ادارے کے ساتھ ہمارا تعلق خراب ہے، فوج ایک ادارہ ہے، ادارے کے ساتھ ہماری بالکل ورکنگ ریلشن شپ ہے۔

    مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ پاک افواج کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے، پاک فوج کے اہم اور فعال کردار سے خیبرپختونخوا حکومت انکار نہیں کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآرمی چیف کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو افطار ڈنر
    Next Article خانپور ہزارہ میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.