تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » سینکڑوں بچوں کی ماں کہلوانے والی عالمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی سیاستدان
    پاکستان

    سینکڑوں بچوں کی ماں کہلوانے والی عالمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی سیاستدان

    adminadminاپریل 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو پنجاب میں تقریباً 500 بچوں کی سرپرست اور استحکام پاکستان پارٹی کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی پنجاب اسمبلی کی رکن سارہ احمد عالمی ایوارڈ یافتہ سیاستدان ہیں۔

    سارہ احمد 2019 سے اس چائلد پروٹیکشن بیورو کی سربراہی کر رہی ہیں، گذشتہ برس کے آخری مہینے میں انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا،انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سابق پیٹرن اِن چیف جہانگیر ترین سے ملاقات کرتے ہوئے باقاعدہ سیاست کا آغاز کیا۔

    خاتون ایم پی اے اور چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورونے بتایا کہ وہ سیاست میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئی ہیں، بچوں کے حقوق کے لیے ان کی کاوشوں کا اعتراف امریکہ نے بھی کیا اور گذشتہ دنوں انہیں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    یوں سارہ احمد یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں ہیں، اسی طرح حکومت پاکستان نے بچوں کے حقوق کے تحفظ، بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بچوں کے لیے کی گئی خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا۔

    سارہ احمد اٹلی میں انٹرنیشنل کولیبوریٹو ایوارڈ بھی حاصل کر چکی ہیں جبکہ اقوام متحدہ میں انہوں نے بچوں کے حقوق پر پاکستان کی نمائندگی بھی کی ہے۔

    خاتون ایم پی اے کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیورو میں گذشتہ پانچ برسوں سے کام کر رہی ہوں اور یہاں اُن بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہیں جنہیں ’بھکاری مافیا‘ اغواء کر کے ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے پر لگا دیتا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں ’بھکاری مافیا‘ بہت مضبوط ہے اور ان کے خلاف کام کرنے کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن دل میں یہی تھا کہ بچوں کے لیے کام کرنا ہے اور ان کی دعائیں لینی ہیں، اس لیے ہمت ملتی رہی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسورج گرہن کا منظر دیکھنے کے جنون میں مبتلاخاتون
    Next Article برطانوی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی 22 دنوں کے وقفے سے پیدائش
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.