تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » پنجاب حکومت کی جانب سے عید پر لائن سفاری پارک کی انٹری فری
    پاکستان

    پنجاب حکومت کی جانب سے عید پر لائن سفاری پارک کی انٹری فری

    adminadminاپریل 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور:حکومت پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر لائن سفاری پارک کی انٹری مفت کردی۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج لائن سفاری کا افتتاح کیا ہے، سفاری پارک میں ابھی کافی کرنے والا کام باقی ہے، آج وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر لاہور سفاری پارک آئی ہوں، لاہور سفاری پارک کا مکمل افتتاح وزیراعلیٰ مریم نواز خود کریں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ 2ہفتوں میں وائلڈ لائف کا کومنگ آپریشن کیا ہے، ہم ہنگامی طور پر 3 وائلڈ لائف ریسکیوسینٹرز کو سٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے، لاہور سفاری پارک کی انٹری کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عید پر فری کردیا ہے، لاہور سفاری اور چڑیا گھر میں 60سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے انٹری فری ہو گی۔

    سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور چڑیا گھر بھی بڑی عید پر کھلے گا، ہم لاہور کے سینٹر میں وائلڈ لائف نمائش کا قیام کریں گے، میری وائلڈ لائف میں دلچسپی ہے، میں نے 10سال وائلڈ لائف کنزرویشن میں کام کیا ہے، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ میں کافی کمیاں ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن مارکیٹوں میں جانوروں کی فروخت ہورہی ہے ان کی حالت بہت بری ہے، اب لوگ جہاں بھی جانور رکھیں گے اس کا لائسنس بنے گا، ہمیں پالتوجانور رکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن ذمہ داری کے ساتھ رکھنا بڑا کام ہے، ہم پالتو جانوروں کا پورا ڈیجیٹل لائسنس کا نظام لے کر آرہے ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آتے ہی مہنگائی پر میٹنگز کی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز پرائس کنٹرول کی خود نگرانی کررہی ہیں، گزشتہ رمضان اور اس رمضان میں پرائس کنٹرول میں بہت فرق آیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 4سال سےکوڑا سڑکوں کا حصہ بن گیا تھا، وزیراعلیٰ پہلا اورتاریخ کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ کا نظام لے کر آرہی ہیں، اس طرح کا پلان پہلے کبھی پنجاب میں مرتب نہیں ہوا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید
    Next Article شاہین آفریدی قومی ٹیم کا فٹنس کیمپ چھوڑ کر پشاور چلے گئے
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.