راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ضمانت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔سابق وفاقی وزیرجہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی سے آگاہ کیا، حبا فواد نے رہائی کے بعد فوادچوہدری کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
جیل حکام کے مطابق فواد چوہدری کی 2 روز قبل ضمانت منظور ہوئی، رہائی کا پروانہ ملنے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔
Previous Articleسابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی