تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » کور کمانڈر ہاوٴس پشاور میں کابینہ کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا،بیرسٹرسیف
    سیاست

    کور کمانڈر ہاوٴس پشاور میں کابینہ کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا،بیرسٹرسیف

    adminadminاپریل 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کور کمانڈر ہاوٴس پشاور میں خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس منعقد ہونے کی تردید کر دی گئی۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وضاحتی بیان میں کہا کہ کور کمانڈر ہاوٴس پشاور میں کابینہ کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا۔

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وضاحتی بیان میں کور کمانڈر ہاوٴس پشاور میں کابینہ اجلاس کے انعقاد کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ کور کمانڈر ہاوٴس پشاور میں کابینہ کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا، کابینہ اجلاس وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہوتا ہے اور وہی کابینہ کا اجلاس بلا سکتا ہے، کابینہ ارکان کو صرف افطاری کی دعوت ملی جسے اسلامی روایات کے مطابق قبول کیا گیا، ہم کور کمانڈر کی افطار دعوت پر گئے۔

    بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا ہے کہ دعوت کے موقع پر کابینہ ارکان کو صوبے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، سکیورٹی پر بریفنگ کے بعد سوال و جوابات کا سیشن ہوا جس سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خطاب کیا جس میں انہوں نے خیبرپختونخوا کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بات کی۔

    انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال بہتر بنانا حکومت اور اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، افغانستان کے ساتھ طویل بارڈر ہے جہاں سکیورٹی اداروں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہیں، عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے سکیورٹی اداروں کیساتھ مل کر آگے بڑھیں گے، عوام کے تحفظ کی خاطر اگر ہم اپنی فوج کیساتھ نہیں بیٹھیں گے تو کیا بھارتی فوج کیساتھ بیٹھیں گے۔

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں موجودہ سکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج سے فعال رابطوں اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں، چند لوگ جھوٹی افواہیں پھیلا کر صوبے میں اپنی سیاست دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ راوں ہفتے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور صوبائی وزراء کو کور کمانڈر ہاوٴس پشاور میں مدعو کیا گیا اور بانی پی ٹی آئی کو افطاری اور بریفنگ پر مکمل اعتماد میں لیا گیا تھا، سابق وزیر اعظم نے علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپی سی بی کا گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کو کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ
    Next Article سابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کار حادثے میں زخمی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.