تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » تحریک انصاف کا گرینڈ الائنس کے تحت جلسے کا اعلان
    سیاست

    تحریک انصاف کا گرینڈ الائنس کے تحت جلسے کا اعلان

    adminadminاپریل 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بنائے جانے والے گرینڈ الائنس کے تحت جلسے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں گرینڈ الائنس سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی اتحادی جماعتیں مل کر گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کریں گی اور پہلا بڑا عوامی اجتماع 13 اپریل کو بلوچستان کے ضلع پشین میں منعقد کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے نتائج پر تحفظات رکھنے والی جماعتوں کے ساتھ ملکر گرینڈ الائنس تشکیل دیا ہے جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی، وحدت المسلمین سمیت دیگر شامل ہیں۔

    الائنس کی سربراہی محمود خان اچکزئی کو سونپی گئی ہے اور وہ چند روز میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کر کے انہیں بھی الائنس میں شمولیت پر قائل کریں گے، جس کے بعد باقاعدہ عہدوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

    کور کمیٹی نے خواتین قیدیوں اور خصوصا عالیہ حمزہ و صنم جاوید کی ضمانت منظور ہونے کے بعد دوبارہ گرفتاری اور ریمانڈ کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اس کے علاوہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت تمام قائدین اور کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

    کورکمیٹی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا اقدام، دستور کے کھلی بےحرمتی، وفاق کی وحدت و یکجہتی پر حملہ اور عوام کے ووٹ کے حق کی کھلی پامالی کی کوشش ہے، نامکمل ایوانوں کے ذریعے جمہوریت کو داغدار کرنے اور الیکشن کمیشن کی مجرمانہ معاونت سے عوام کے ووٹ کے حق کو غیر مؤثر کیا جارہا ہے۔

    کورکمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو مشکوک خطوط کے ذریعے ہراساں کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی اور اس میں ملوث عناصر کیخلاف عبرتناک کارروائی کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

    کورکمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان ”بلّا“ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ انٹراپارٹی انتخابات کی تمام تر تفصیلات جمع کروائے جانے کے بعد تحریک انصاف کے انتخابی نشان کی عدم بحالی کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleابرار الحق نے سیاست میں واپسی سے متعلق اپنے دل کی بات کہہ دی
    Next Article عوامی تحفظ کے لئے اپنی فوج کے ساتھ نہیں تو کیا بھارتی فوج کے ساتھ بیٹھیں، بیرسٹرسیف
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.