تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » ججز خط،پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ
    پاکستان

    ججز خط،پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ

    adminadminاپریل 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے عدلیہ میں مداخلت کے معاملے پر سپریم کورٹ کے ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان بار نے سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن بنانے مطالبہ کر دیا۔

    وائس چیئرمین کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں عدالتی امور میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 معزز ججز کے خط پر غور کیا گیا۔ کونسل نے قرار دیا کہ ججز کو ہماری قوم میں سب سے زیادہ عزت دی جاتی ہے۔ ججز مقدمات کا فیصلہ کرنے کی اہم ذمے داری نبھاتے ہیں۔

    پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے استعفے کا مطالبہ اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کا مطالبہ غیر ضروری ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق مطالبہ ان لوگوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جو عدلیہ میں تقسیم چاہتے ہیں۔ ان کے استعفے کا مطالبہ نہ صرف عدلیہ کو کمزور کرے گا بلکہ موجودہ مسائل کو حل کرنے میں بھی ناکام ہوگا۔

    بار کونسل نے کہا کہ ججوں نے خود ہی یہ خدشات اٹھائے ہیں، لہٰذا سچائی کو ظاہر کرنے کے لیے کسی بیرونی مداخلت سے پاک اور غیر جانبدارانہ تحقیقات بہت ضروری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتحریک انصاف نے اہم فیصلوں کے لیے 10 رکنی ایپکس کمیٹی تشکیل دیدی
    Next Article عید سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ،متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
    admin
    • Website

    Related Posts

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    عام انتخابات 2024ء ری شیڈول کرنے کی درخواست سماعت کے مقرر

    نومبر 15, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.