تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » محسن نقوی سے برطانوی کی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
    سیاست

    محسن نقوی سے برطانوی کی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

    adminadminاپریل 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی کی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

    برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد میں وزارت داخلہ پہنچی جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، برطانوی ہائی کمیشن کے حکام اور وزارت داخلہ کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کی ملاقات کے دوران دوطرفہ سکیورٹی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز پر بھی گفتگو ہوئی۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ برطانوی ہائی کمشنر نے پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کو مبارکباد دی اور بلامقابلہ سینٹر منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچ دیکھ کر بہت انجوائے کیا، محسن نقوی کی پی سی بی کے ساتھ وزارت داخلہ میں کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مزید کہا امید ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے میچز سے شائقین کرکٹ محظوظ ہوں گے، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیتا چاہتے ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے، پاکستان مختلف شعبوں میں برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ کی تیاری میں معاون ثابت ہو گی۔
    انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشتگردوں کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، دہشت گردی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا وقت کی ضرورت ہے۔
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے اس جنگ میں شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کی ہے۔

    محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ درینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا دونوں ملکوں کی ترقی میں خصوصی کردار قابل تعریف ہے۔
    وزیرداخلہ نے کہا کہ باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے وفود کے تبادلے ضروری ہیں، انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو بھی مشکوک خط موصول
    Next Article سینئر قانون دان بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.