تازہ ترین

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    نومبر 23, 2024

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    Facebook Twitter Instagram
    Urdu News USAUrdu News USA
    • تازہ ترین
    • امریکہ
    • پاکستان
    • بین الاقوامی
    • سیاست
    • ثقافت
    • کھیل
    • فن و فنکار
    • سائنس
    • ٹکنالوجی
    Urdu News USAUrdu News USA
    You are at:Home » معیشت بہتر، مہنگائی کم ہو رہی ہے مسائل حل ہوں گے،عطا تارڑ
    سیاست

    معیشت بہتر، مہنگائی کم ہو رہی ہے مسائل حل ہوں گے،عطا تارڑ

    adminadminاپریل 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں،معیشت بہتر، مہنگائی کم ہو رہی ہے، معیشت کے استحکام کی بنیاد گزشتہ 16 ماہ میں رکھی گئی۔

    رومینہ خورشید عالم کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آج روپے کی قدر میں بھی استحکام آیا ہے، بلوم برگ نے بھی معیشت کی بہتری کا اعتراف کیا، بلوم برگ کے مطابق گروتھ میں اضافہ ہوگا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں استحکام آیا ہے، معیشت بہتر، مہنگائی کم ہو رہی ہے، مہنگائی اگلے سال 15 فیصد تک آجائے گی، معاشی اعشاریئے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ پی آئی اے کا سالانہ 80 ارب روپے خسارہ ہے، پی آئی اے کا 80 ارب روپیہ قومی خزانے اور پوری قوم پر بوجھ ہے، معیشت کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید رکھنی چاہئے، شہباز شریف نے ماضی میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی، شہبازشریف نے پنجاب کا نقشہ بدلا، اب بطور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بڑا اچھا کام کر رہی ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج ایک گرینڈ الائنس کا بھی اعلان کیا گیا ہے، گرینڈ الائنس میں کونسی جماعتیں شامل ہیں اس کا اعلان نہیں کیا گیا، ڈاکٹر عاصم نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا، اس حوالے سے افواہیں دم توڑ گئیں، بشریٰ بی بی کے معالج کی طرف سے بیان آگیا ہے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، ملک سیاسی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، مسائل حل ہوں گے، شہبازشریف اُمید کا نام ہے ان کی قیادت میں مسائل حل کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ہے، وزیراعظم نے داسو جا کر چینی انجینئرز سے ملاقات اور یکجہتی کی، وزیراعظم ملک کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مثبت اعشاریئے اور رجحانات کو آگے لے کر چلیں گے تو شرح نمو میں اضافہ ہو گا، کوشش ہو گی عید سے پہلے میڈیا ورکرز کو بھی ریلیف دیا جائے، والٹن ایئرپورٹ معاہدہ بانی پی ٹی آئی دور میں اونے پونے داموں ہوا تھا، ہم اس معاہدے کو دیکھ رہے ہیں۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ یوتھ کے لیے جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، یوتھ کے حوالے سے ہماری ہمیشہ اچھی کوشش رہی ہے، انہوں نے کہا کہ افواہیں معیشت اور سیاست کے لیے اچھی نہیں ہوتیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپرویز الہیٰ کے طبی معائنے کے لئے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل
    Next Article سائفر کیس ہو یا دوسرے سب اُڑ جائیں گے، شہریار آفریدی
    admin
    • Website

    Related Posts

    حکومت قیام امن پر نہیں بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے،مولانا فضل الرحمان

    نومبر 17, 2024

    24 نومبر فیصلے کا دن، اس دن پتہ چل جائے گا کون پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں، بانی تحریک انصاف

    نومبر 17, 2024

    عمران خان اور بشریٰ بی بی 24 نومبر کو اپنے بچوں کو بھی احتجاج میں لائیں، خواجہ آصف

    نومبر 17, 2024

    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین

    ایران کا33ملکوں کیلئے ویزافری انٹری کا اعلان

    دسمبر 17, 2023

    ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پرخاموشی توڑ دی

    نومبر 13, 2023

    سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا

    اپریل 25, 2024

    افغانستان میں بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ

    جنوری 21, 2024
    جھلکیاں
    پاکستان نومبر 23, 2024

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے اضلاع میں کارروائیاں، 3 دہشت گرد ہلاک،3زخمی

    راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو…

    بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    نومبر 23, 2024

    دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے پاسورڈزکا پتا چل گیا

    نومبر 17, 2024
    فالو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    Facebook Twitter Instagram YouTube LinkedIn TikTok
    • Privacy Policy
    • Terms of Service
    © 2026 اردو نیوز یو ایس اے۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.